اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سورج کی روشنی سے چارج ہوکر چلنے والی گاڑی اگلے سال متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو ایندھن کے حوالے سے ہونے والے خرچے لوگوں کو بچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والی کمپنی سونو موٹرز کی جانب سے سولر پاور الیکٹرک کار کی تیاری پر کام جاری ہے جس کا پروٹو ٹائپ ماڈل سامنے آچکا ہے اور اب سولر چارجنگ سسٹم
کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ میونخ سے تعلق رکھنے والی کمپنی کی گاڑی اس وقت چارج ہوکر چلتی رہے گی جب آپ اسے ڈرائیو کررہے ہوں گے۔ ہونڈا کی یہ منفرد گاڑی خریدنا پسند کریں گے؟ اس گاڑی کو سئیون کا نام دیا گیا ہے، اس کے بونٹ، اطراف اور چھت پر 330 سولر پینلز نصب ہوں گے جبکہ اس کا بیٹری سسٹم 250 کلومیٹر تک کا سفر کرسکے گا، جس کے بعد اسے ری چارج کرنا ہوگا۔ اس گاڑی کو سورج کی روشنی، بجلی کے پلک یا دیگر الیکٹرک گاڑیوں سے چارج کیا جاسکے گا۔ اس کمپنی کا قیام 2016 میں عمل میں آیا تھا اور اب تک اس گاڑی کے 6 ہزار سے زائد یونٹ خریدنے کے لیے ریزور بھی کراجائے چکے ہیں۔ اس گاڑی کے 2 ورژن ہوں گے اربن اور ایکسٹینڈر۔ اربن سنگل چارج پر 120 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکے گی جبکہ اس کی قیمت 12 ہزار یورو (17 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی جبکہ دوسرا ماڈل ایک چارج پر 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے گا اور اس کی قیمت 16 ہزار یورو (20 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔پاکستانی برقی گاڑیاں، جو سوزوکی مہران سے سستی کمپنی کے مطابق سولر پینل سے ہی یہ گاڑی 30 کلومیٹر تک سفر طے کرسکے گی۔ اس گاڑی کی پروڈکشن 2019 کی دوسری ششماہی میں شروع کی جائے گی جبکہ کمپنی اسے اگلے سال کے آخر تک فروخت کرنے کے لیے پیش کرنے کی خواہشمند ہے۔