سام سنگ گلیکسی ایس 7 فون میں سنگین سیکیورٹی خامی کا انکشاف

9  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر تو آپ سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 7 استعمال کررہے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ محققین نے اس میں سنگین سیکیورٹی مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ آسٹریا کی Graz ٹیکنیکل یونیورسٹی کے محققین کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 7 میں مائیکرو چپ سیکیورٹی خامی کی وجہ سے اس کی ہیکنگ کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ میلٹ ڈاﺅن نامی خامی

ہیکرز کے حملے کو کامیاب بنانے کا باعث بن سکتی ہے۔ گمشدہ سام سنگ گلیکسی فون کو کہیں بھی تلاش کرنا آسان سام سنگ کو ماضی میں اس خامی سے محفوظ سمجھا جاتا تھا جو کہ اکثر کمپیوٹنگ ڈیوائسز کے لیے انتہائی خطرناک ہوتی ہے۔ کمپنی نے بھی اس حوالے سے تسلیم کیا کہ اس نے ایک سیکیورٹی اپ ڈیٹ تیار کرکے گلیکسی ایس 7 فونز کو میلٹ ڈاﺅن سے بچانے کے لیے گزشتہ ماہ صارفین تک پہنچانا شروع کی تھی۔ اس خامی کے ذریعے ہیکرز کو ڈیوائسز میں موجود حساس معلومات پڑھنے کا موقع ملتا ہے جبکہ گزشتہ دہائیوں میں اس کی وجہ سے لاکھوں چپس متاثر ہوچکی ہیں۔ انٹیل اور مائیکرو سافٹ نے رواں سال مئی میں میلٹ ڈاﺅن کے نئے ورژن کو دریافت کیا تھا جس کی وجہ سے وہ نئی سیکیورٹی اپ ڈیٹس ریلیز کرنے پر مجبور ہوگئی تھیں۔ ماضی میں بھی سام سنگ فونز کی سیکیورٹی کے حوالے سے کئی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔ جون 2015 میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سام سنگ کے ساٹھ کروڑ گلیکسی سمارٹ فونز کی باآسانی جاسوسی ممکن ہے۔ سام سنگ کے 60 کروڑ فونز کی جاسوسی ممکن لندن میں منعقدہ ’بلیک ہیٹ‘ کانفرنس میں موجود سائبر سیکیورٹی فرم ’ناؤ سیکیور‘ کے ایک محقق ریان ویلٹن کے حوالے سے بتایا کہ ان فونز میں پہلے سے موجود ایک خامی کی وجہ سے صارف کی سائبر سیکیورٹی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سام سنگ گلیکسی کے ساٹھ کروڑ ایس تھری سے ایس سکس فونز میں پہلے سے انسٹال شدہ ’سوئفٹ کی‘ کی بورڈ کو ہیک کر کے صارف کی معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہیکرز گلیکسی صارف کی جاسوسی کرتے ہوئے سینسرز، جی پی ایس، کیمرہ اور مائیکرو فون تک رسائی پا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…