پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

دال میں کالا نہیں ساری دال ہی کالی ہے، سعد رفیق پھٹ پڑے ،عمران خان کے بوگس ووٹ نکلنا شروع ہوئے تو دوبارہ گنتی رکوانے کیلئے کیا کام کیا گیا یہ تو تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے، لیگی رہنما نےسنگین الزامات عائد کر دئیے

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی دوبارہ گنتی رکوانے کے لئے بھاگ دوڑ تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے ،مجھے نئے قانون کے مطابق دوبارہ گنتی کے بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا ہے ،واضح ہو گیا کہ دال میں کالا نہیں ساری دال ہی کالی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں  سعد رفیق نےکہا کہ حلقہ این اے 131سے عمران خان کو 680 ووٹوں سے جیتا ہوا بتایا گیا تھا ،2835 مسترد شدہ ووٹوں اور صرف پانچ پولنگ سٹیشنز کی

دوبارہ گنتی میں عمران کے 78+39=117ووٹ کم ہو چکے ہیں ۔ ایک دن کی دوبارہ گنتی میں عمران خان کے بوگس ووٹ نکلے تو گنتی رکوانے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا ک عمران نے اپنی بوگس کامیابی کی اصلیت خود ہی بتا دی۔انہوں نے کہا کہ عمران کی دوبارہ گنتی رکوانے کے لئے بھاگ دوڑ تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے ، واضح ہو گیا ہے کہ دال میں کالا نہیں ساری دال ہی کالی ہے ، عمران جھرلو وزیر اعظم اور ان کی حکومت جبر اور دھاندلی کی پیداوار ہو گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…