پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

کراچی کی نجی فیکٹری کے ملازم کے ساتھیوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا نے کے ڈرامے کا 4گھنٹے بعد ڈراپ سین ،افسوسناک انکشافات

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

کراچی (آئی این پی ) کراچی میں نجی فیکٹری کے ملازم سلیم شہزاد کو نوکری سے نکالے جانے پر ملازم نے دیگر ساتھیوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا اور دھمکی دی کہ تنخواہ نہ ملی تو خود کو اور ساتھیوں کو دھماکے سے اڑا دوں گا ، 9 ماہ سے کمپنی میں ملازم ہوں اور 2 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ، سلیم شہزاد نے 4 گھنٹے تک فیکٹری ملازمین کو یرغمال بنائے رکھنے کے بعد رینجرز اور پولیس کو گرفتاری دے دی ، پولیس نے ملزم کو تھانے میں بند کردیا ،

اسی طرح بلیو ایریا اسلام آباد کے سکندرنما ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کراچی میں نجی فیکٹری کے ملازم سلیم شہزاد کو نوکری سے نکالے جانے پر ملازم نے دیگر ساتھیوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا اور دھمکی دی کہ تنخواہ نہ ملی تو خود کو اور ساتھیوں کو دھماکے سے اڑا دوں گا ، 9 ماہ سے کمپنی میں ملازم ہوں اور 2 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ، سلیم شہزاد نے 4 گھنٹے تک فیکٹری ملازمین کو یرغمال بنائے ۔،سلیم شہزاد نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف سے بات کرنا چاہتا ہوں ، 2 ماہ قبل دوران ڈیوٹی زخمی ہونے پر مجھے ملازمت سے نکال دیا گیا۔ میرے پاس بیگ میں بارود موجود ہے اگر کسی نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو خود کو دھماکے سے اڑا لوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ یرغمال افراد بالکل خیریت سے ہیں ۔ چیف جسٹس اور آرمی چیف کے سامنے اپنا بیان دینا چاہتا ہوں ۔ ملک کا نظام ٹھیک نہیں چل رہا ۔ جمہوریت ملک کو راس نہیں آتی ۔ سلیم شہزاد نے کہا کہ یرغمال افراد نے میری تنخواہ روکی ہوئی تھی ۔ صرف اپنی تنخواہ ہی نہیں بلکہ تمام مزدوروں کے لئے ایسا کر رہا ہوں مزدور طبقہ اس طرح ظلم برداشت کرتا رہے ۔ سپریم کورٹ میں چند مقدمات درج کرانا چاہتا ہوں ۔ ملک کا نظام اس طرح نہیں چل سکتا ۔ میرے تمام واجبات ادا کیے جائیں اور نوکری پر بحال کیا جائے ۔

فیکٹری ملازمین کو تقریباً 5,4 گھنٹے یرغمال رکھنے کے بعد پولیس اور رینجرز کو گرفتاری دے دی ۔ ملزم نے سپر ہائی وے پر کرشنگ پلانٹ کے 2 ملازمین کو یرغمال بنایا ہوا تھا ملزم سلیم شہزاد نے تنخواہ نہ ملنے پر اسلحہ اٹھایا تھا۔ ملزم سلیم شہزاد نے 4 گھنٹے تک فیکٹری ملازمین کو یرغمال بنائے رکھنے کے ڈرامے کے بعد پولیس کو گرفتاری دے دی ،پولیس نے ملزم کو تھانے میں بند کردیا اوراسی طرح بلیوایریا اسلام آباد کے سکندرنما ایک اور ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…