لاہور ( این این آئی) طب مفرد اعضاء (علاج بالغذاء) اپنی افادیت کے پیش نظر دُنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے،اس طریقہ علاج کے تحت تمام بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ماہرین علاج بالغذاء حکیم غلام فرید میر،حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد فیصل طاہر صدیقی، حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم حافظ محمد عمر، حکیم سید عارف رحیم، حکیم محمد ابو بکر اور حکیم سردار چرن سنگھ آزاد نے
دواخانہ باب الفضل پرانی انارکلی لاہور میں علاج بالغذاء کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ شوگر،جوڑوں کا درد، ہیپا ٹائٹس تمام اقسام لقوہ، فالج، بلڈ پریشر موٹاپا اور دل کی بیماریوں پر تحقیقات کرنے کے بعد کامیاب علاج دریافت کر لیا گیا ہے۔ اگر حکومت طب مفرد اعضاء (علاج بالغذاء) کے شعبہ کو سرکاری سر پرستی میں جاری رکھے تو امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔