پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

والدین ہوشیار ،خبردار!ہر روز 9گھنٹے تک ویڈیو گیمز کھیلنے والا بچہ اپنی اس عادت سے کس خطرناک بیماری کا شکار ہوگیا؟انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل کمپیوٹر اور موبائل پر گیمز کھیلنا معمول ہے ۔ایسے میں بچوں اور بڑوں کے روزمرہ کے امور شدید متاثر ہوتے ہیں وہیں ان  میں ذہنی بیماریاں بھی پروان چڑھتی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق نیووا ایکیجا شہر سے تعلق رکھنے والا 6 سالہ بچہ جان نیتھن کمپیوٹر گیمز کے جنون میں اس حد تک مبتلا تھا کہ روزانہ آٹھ سے 9 گھنٹے تک بیٹھا گیمز کھیلتا رہتا تھا۔ اس عادت کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ اس کا عصبی نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔

اب جسم کے مختلف اعضا خصوصاً آنکھوں اور ہونٹوں پر اس کے دماغ کا کنٹرول تقریباً ختم ہوگیا ہے۔ اس بچے کی آنکھیں مسلسل اور بے اختیار جھپکتی رہتی ہیں جبکہ ہونٹوں کی حرکت بھی بے قابو ہے۔ چھ سال کی عمر میں ہی اس کے ہاتھ بوڑھے لوگوں کی طرح کانپنے لگے ہیں اور چلنے میں بھی اسے لڑکھڑاہٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جان کے والدین کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک ہفتے سے ان کے بچے کی یہ کیفیت ہے۔ وہ اسے ہسپتال لے کر گئے ہیں اور اس کے ٹیسٹ کروائے ہیں، ڈاکٹروں نے کچھ ادویات بھی دی ہیں، لیکن تاحال کوئی بہتری نظر نہیں آرہی۔ جان کے والد اپنے بیٹے کی حالت ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا میرا بیٹا ہمیشہ صحت مند رہا ہے، اسے کبھی کوئی بیماری نہیں تھی، لیکن دیکھئے اب اس کا کیا حال ہے۔ اس لئے آپ بھی اپنے بچوں کو ویڈیو گیمز سے دور رکھیں ورنہ خدانخواستہ آپ کے بچے بھی اس خوفناک بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں جو ساری زندگی کیلئے آپ کے بچوں اور خود آپ کی زندگی کا روگ بن سکتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…