اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ہم یہ کام نہیں کر سکتے، نئی حکومت آکر فیصلہ کرے۔۔نگران حکومت کے سامنے ایسا معاملہ آگیاکہ اس نے صاف جواب دیدیا

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) نگراں حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری منتخب حکومت پر عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے 46 فیصد اضافے کی سمری ارسال کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نگراں حکومت نے اوگرا کو مراسلہ ارسال کیا جس میں تحریر تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ منتخب ہونے والی وفاقی حکومت کو لینا چاہیے۔

اوگرا کو ہدایت کی گئی کہ گیس کی موجودہ قیمتوں کو اگلی تجویز تک برقرار رکھا جائے۔خیال رہے کہ 21 جون کو اوگرا نے وفاقی حکومت کو گیس کی قیمتوں سے متعلق دو سمری ارسال کی تھیں۔قانون کے مطابق گیس کی قیمتوں میں سال میں دو مرتبہ نظر ثانی کی جا سکتی ہے، سیکشن 8(تھری) میں واضح ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیش کردہ تجویز پر وفاقی حکومت 40 دن کے اندر جواب دینے کی پابند ہو گی۔سیکشن 8 کی شق 4 کہتا ہے کہ اگر وفاقی حکومت مقررہ وقت میں گیس کی قیمتوں پر اپنا فیصلہ دینے میں ناکام ہوتا ہے تو اوگرا خود سے قیمتیں میں اضافے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔قانون واضح ہے وفاقی کابینہ کو اوگرا کی سفارشات پر 31 جولائی تک فیصلہ دینا چاہیے تھا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ دونوں ادارے حکومت اور اوگرا قانون کے منافی کام کررہے ہیں جو گزشتہ 4 برس سے جاری ہے۔دونوں اداروں کی وجہ سے سوئی نادرن گیس اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو بلترتیب 125 ارب روپے اور80 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے موقف اختیار کیا کہ نئی حکومت کو ذمہ داری سنبھالنے دی جائے اور وہ ہمیں تجویز پیش کرے۔خیال رہے کہ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 19-2018 کے مالی سال میں ہوگا ٗاوگرا کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی) کو سندھ اور بلوچستان میں اپنے جاری پروگرام کے لیے اگلے مالی سال کے دوران 167 ارب روپے درکار ہیں جس کی بنیاد پر انہوں نے 45.54 فیصد اضافے کی منظور دی۔اسی طرح اتھارٹی نے 19-2018 مالی سال میں سوئی نادرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتظامی و ترسیلی نظام کو جاری رکھنے کے لیے 287 ارب روپے درکار ہیں جس کے لیے 3.37 فیصد اضافہ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…