بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سابق حکمرانوں کا احتساب شروع،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سمیت متعدد اہم رہنما زد میں آگئے،دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی احتسابی بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت یکم اگست 2018 ؁کو نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔اجلاس میں متعدد فیصلے کئے گئے۔

بیان کے مطابق نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوحتمی نہیں ٗنیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانو ن کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا تاکہ قانو ن کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے مبینہ طور پر گردشی قرضوں کو ختم کرنے کیلئے2013 ؁ میں 480 ارب روپے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی قواعد و ضوابط کے بر عکس کرنے والے حکومتی عہدے داران اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میسرز ایزگارڈ نائن لمیٹڈ ایگری ٹیک کے مالکان ، ڈائریکٹرزاور دیگر کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر انکوائری کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پنجاب پراونشل کو آپریٹو بینک کے مینجنگ ڈائریکٹر لیاقت درانی اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر100 ملین کی سرمایہ کاری کرنے کاالزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے نیلم جہلم پروجیکٹ کی انتظامیہ کے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کی شکایت پر ا نکوائری کی منظوری دی۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے شیح زید میڈیکل کمپلیکس لاہور کے شعبہ امراض قلب کے

سابق سربراہ ڈاکٹر اجمل حسن نقوی اوردیگر کے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کی شکایت پر ا نکوائری کی منظوری دی۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے کمشنر اور سیز پاکستانیزافضال بھٹی اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی تقرری، تنحواہ اور مراعات لینے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کے افسران/اہلکاران، حکومت پنجاب اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر بدعنوانی کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے مظفر علی رانجھا سابق ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب اور دیگر کے خلاف سرکاری امور کی انجام دہی کے سلسلہ میں نیب سے عدم تعاون کی شکایت پر انکوائری کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب، ڈائریکٹر انٹی کرپشن ساہیوال ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، ہائی وے کے ایکس ای این /ایس ڈی او، بلڈنگ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ او ر محکمہ آبپاشی، محکمہ بلدیات اوردیگر کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر انکوائری کی منظوری دی۔

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعظم فواد حسن فوادکے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال، مبینہ بدعنوانی اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے ناردرن پاور پلانٹ گجرانوالہ کے افسران/اہلکاران اور دیگر کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر ا نکوائری کی منظوری دی۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق چیف فنانشل آفیسر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ لاہور اکرم نوید، سابق ڈائریکٹڑ فنانس ایرا اسلام آباد،

سابق ڈائریکٹر فنانس پی ایچ اے لاہور اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشنز کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور مبینہ بدعنوانی کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، سابق وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، سابق چئیرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پرغیر قانونی طور پر این جی ایم ایس اے کا ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ عکسی مفتی ، سینٹر روبینہ خالد ، میسرز کاسموس پرائیویٹ لمیٹڈ اوردیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مختلف ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دینے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میسرز ایزگارڈ نائن لمیٹڈ ایگری ٹیک کے مالکان ، ڈائریکٹرزاور دیگر کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر انکوائری کی منظوری دی۔

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سوال ایو ایشن اتھارٹی کے افسران/اہلکاران اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پرجہازوں کے آلات من پسند کمپنیوں سے خریداری کا ٹھیکہ دینے کالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے اورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے افسران/اہلکاران، لینڈ سپلائرز، بلڈرز اور دیگر کے خلاف اوپی ایف ہاؤسنگ سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے مسز سلطان گل اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پاکستانیوں، اورسیز پاکستانیزاور انوسٹرز کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے رقم پاکستان سے بیرون ملک منتقل کرنے، منی لانڈرنگ اور دبئی میں1.1 کھرب روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میسرز چن ون بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف مبینہ طو پر سادہ لوح عوام کو دھوکہ دینے اور فراڈ کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میسرز بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے تخت پری میں زمینوں پر قبضہ کرنے کے الزام میں انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میسرز بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے نیو مری ڈویلپمنٹ پراجکیٹ کیلئے زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق صوبائی وزیر بلوچستان محمد صادق علی عمرانی ، پبلک ہیلتھ انجینرنگ حکومت بلوچستان اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے ثاقب احمد سومرو پی سی ایس افسر حکومت سندھ کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے محمد شریف ملک ، محکمہ خواراک ضلع کشمور اور دیگر کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT ) پشاور پروجیکٹ کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کی شکایات پر انکوائری کی منظوری دی۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک کینسر ہے جس کو جڑ سے اکھاڑپھینکنا انتہائی ضروری ہے۔ نیب ملک سے بدعنونی کے خاتمہ کیلئے قانون کے مطابق بلا تفریق احتساب کر رہا ہے اور نیب کے افسران پاکستان سے بدعنوانی کے خا تمے کو نہ صرف اپنی قومی زمہ داری سمجھتے ہیں بلکہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کے لیے بھر پور کاوشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب ’’ احتساب سب کے لیے ‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…