ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی نے حساس ادارے کے سربراہ اور اہم افسران پر انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے،ادارہ بے لگام گھوڑا بننے کی کوشش نہ کرے تو بہتر ہوگا،سنگین انتباہ کردیا

datetime 3  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(آ ئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کی سیکر ٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی پی پی قیادت کے خلاف جھوٹی خبروں کے پیچھے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور چند افسران ہیں،ایف آئی اے بے لگام گھوڑا بننے کی کوشش نہ کرے تو بہتر ہوگا،فریال تالپور اور آصف زرداری پر بنایا گیا،

ایف آئی اے کا کیس جھوٹ کا پلندہ ہے، عام انتخابات میں ڈی جی ایف آئی اے اور جی ڈ ی اے کا سندھ میں اتحاد تھا ،دونوں کو شکست ہوئی۔جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین کی سیکریڑی اطلاعات نفیسہ شاہ نے نجی چینل پر چلنے والی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی پی پی قیادت کے خلاف جھوٹی خبروں کے پیچھے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور چند افسران ہیں۔سپریم کورٹ کا نام استعمال کر کے پی پی پی قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا جبکہ سپریم کورٹ نے خود کہا کہ ہم نے ایسا کوئی حکم نہ دیا تھا۔ایف آئی اے بے لگام گھوڑا بننے کی کوشش نہ کرے تو بہتر ہوگا۔ چند ایف آئی اے افسران سازشی مہرے بن کر سیف الرحمان ثانی بننے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ فریال تالپور اور آصف زرداری پر بنایا گیا ایف آئی اے کا کیس جھوٹ کا پلندہ ہے۔ جھوٹی خبریں چلوا کر ڈی جی ایف آئی کے بھائی کی شکست کا بدلہ لیا جارہا ہے۔ اداروں کے زریعے پی پی پی کی کردار کشی کرنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ جولائی کو ایف آئی آر میں نہ آصف زرداری کا نام تھا نہ فریال تالپور کا تھا۔ عام انتخابات میں ڈی جی ایف آئی اے اور جی ڈے اے کا سندھ میں اتحاد تھا دنوں کو شکست ہوئی۔  پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کی سیکر ٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی پی پی قیادت کے خلاف جھوٹی خبروں کے پیچھے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور چند افسران ہیں،ایف آئی اے بے لگام گھوڑا بننے کی کوشش نہ کرے تو بہتر ہوگا،فریال تالپور اور آصف زرداری پر بنایا گیا، ایف آئی اے کا کیس جھوٹ کا پلندہ ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…