جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

عمران خان کو پاکستان کی تقدیر بدلنے سے کوئی نہیں روک سکتا ،امریکہ کو کرارا جواب دیدیا گیا

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سی پی پی)پاکستان اکانومی واچ کے چئیرمین بریگیڈیئر (ر)محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سازشیں عمران خان کو پاکستان کی تقدیر بدلنے سے نہیں روک سکتیں، امریکہ کی جانب سے آئی ایم ایف پر پاکستان کو قرضہ نہ دینے کیلئے دباؤ سے نہ تو پاکستان کا راستہ روکا جا سکتا ہے نہ ہی سی پیک پر کوئی سودے بازی کی جا سکتی ہے، یہ گیم چینجر منصوبہ ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا، امریکہ کے منفی ہتھکنڈوں سے اس کا اپنا ہی نقصان ہوگا۔

محمد اسلم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین پاکستان کا سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست ہے جو سی پیک کے تحت 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ گزشتہ دو سال میں 12 ارب ڈالر کا قرضہ بھی دے چکا ہے۔امریکی خوشنودی کیلئے چین سے تعلقات ختم نہیں کئے جا سکتے۔ انھوں نے کہا کہ سابق حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ پن تک پہنچا دیا تھا جس کے بعد کرنسی کی قدر میں کمی اور درآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنے سمیت متعدد اقدامات کئے گئے جو ناکافی ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کامیابی سے کاروباری برادری کی امیدیں بہت بڑھ گئی ہیں جس نے ڈالر کی کمر توڑ دی ہے مگر ملک صرف امیدوں کے سہارے نہیں چل سکتے۔ حکومت کو فوری طور پر دس سے پندرہ ارب ڈالر کا انتظام کرنا ہوگا اور امریکہ نے اس کا ادراک کرتے ہوئے آئی ایم ایف میں اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا ہے جس سے پاکستان چین کے مزید قریب ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے بغیر رہ سکتا ہے مگر امریکہ پاکستان کے بغیر اس خطے میں کچھ نہیں کر سکے گا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کے بوجھ تلے لاد رہا ہے مگر پاکستان سمیت کوئی ملک اس کی بات کو وزن دینے کو تیار نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف امریکہ کے سیاسی مفادات کیلئے ایک ہتھیار بننے کے بجائے میرٹ پر فیصلے کرے کیونکہ امریکی مداخلت نے پہلے ہی اس ادارے کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…