پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یوٹیوب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ڈارک موڈ فیچر پیش

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ/ایپ یوٹیوب نے اپنی اینڈرائیڈ اپلیکشن میں وہ فیچر متعارف کرا دیا ہے جو کہ آئی فون اور ڈیسک ٹاپ صارفین کو کئی ماہ سے دستیاب تھا۔ جی ہاں اب یوٹیوب کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ‘ڈارک موڈ’ کا اضافہ خاموشی سے کردیا گیا ہے، یہ فیچر آئی او ایس ڈیوائسز پر 4 ماہ سے دستیاب تھا۔ اس فیچر یا ڈارک موڈ ان ایبل کرنے کے لیے سیٹنگز میں جاکر جنرل اور پھر ڈارک تھیم کے آپشن پر کلک کریں۔ یوٹیوب مکمل طور پر ری ڈیزائن ابھی یہ فیچر تمام صارفین کے پاس دستیاب نہیں، تاہم بہت جلد یہ اپ دیٹ کردیا جائے گا۔ ڈارک تھیم میں

یوٹیوب سفید کی بجائے سیاہ رنگ کے پس منظر کے ساتھ ہوگی جو کہ ڈیوائس سے خارج ہونے والی روشنی سے آنکھوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یعنی اس فیچر کی خاص بات ہی یہ ہے کہ ڈارک انٹرفیس آنکھوں کو زیادہ بھلا لگتا ہے، خاص طور پر تاریک کمرے میں۔ اب یوٹیوب ایپ پر بھی انکوگنیٹو موڈ متعارف گوگل کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ اس فیچر کو بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے اور آنے والے ہفتوں میں سب کو دستیاب ہوگا۔ خیال رہے کہ ڈیسک ٹاپ سائٹ پر ڈارک موڈ فیچر کو گزشتہ سال ہی متعارف کرا دیا گیا تھا، جبکہ اس سے قبل ڈویلپر موڈ میں بھی دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…