جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

خون کو صاف رکھنا چاہتے ہیں؟

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خون جسم کا وہ حصہ ہے جو بہت کچھ کرتا ہے جیسے آکسیجن جسم کے مختلف حصوں تک پہنچانا، ہارمونز، شوگر، فیٹ اور خلیات وغیرہ کے لیے اس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ اگر خون زہریلا یا صاف نہ ہو تو متعدد مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اگر خون صاف نہ ہو تو کیل مہاسوں، داغ دھبوں اورخشک جلد کی شکایت بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ صاف خون الرجی، سردرد

اور قے وغیرہ سے بھی بچاتا ہے۔ صحت مند خون اہم اعضاءکے افعال کو درست طریقے سے سرانجام دینے میں بھی مدد دیتا ہے۔ جسم میں خون کی کمی کا اشارہ دینے والی 10 علامات اچھی بات یہ ہے کہ کچھ غذائیں اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہیں اور خون صاف کرکے صحت کو بہتر بناتی ہیں۔ تازہ پھل پھل جیسے سیب، آلو بخارہ، ناشپاتی اور امرود وغیرہ ایسے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو خون کی صفائی میں مددگار ہوتا ہے۔ یہ پھل نہ صرف خون میں موجود اضافی چربی کو کم کرتے ہیں بلکہ دیگر نقصان کیمیکلز کو بھی جسم سے خارج کرتے ہیں۔ اسی طرح مختلف پھلوں جیسے ٹماٹر میں موجود لائیکوپین کچرے اور کیمیکلز کے اخراج میں مدد دیتے ہیں، اسٹرابیری کا استعمال جگر کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔ سبز پتوں والی سبزیاں پالک یا ساگ جیسی سبز پتوں والی سبزیاں ایسے اجزا اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو کہ مختلف امراض سے بچاتے ہیں۔ یہ سبزیاں صحت مند دوران خون کو یقینی بناتی ہیں جبکہ ان کا استعمال جگر میں انزائمے کو بہتر کرکے خون کی صفائی کے عمل کو تیز کردیتا ہے۔ چقندر چقندر نائٹریٹ اور اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا قدرتی ذریعہ ہے جو جگر میں ورم اور تکسیدی تناﺅ کو کم کرتے ہیں، مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق چقندر کا جوس ایسے انزائمے کی تعداد بڑھانے میں مدد دیتا ہے جو قدرتی طور پر خون کی صفائی کرتے ہیں۔ گڑ چینی کا یہ متبادل بھی خون کی صفائی کے لیے قدرتی ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

اس میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کی صفائی کرتا ہے، جس سے قبض سے تحفظ ملتا ہے جبکہ جسم میں موجود کچرا کارج ہوتا ہے۔ اسی طرح گڑ میں آئرن کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ ہیموگلوبن کی سطح کو بحال کرکے دوران خون کو بہتر کرتی ہے۔ دوران خون میں مسائل کی خاموش نشانیاں پانی خون کی صفائی کے لیے پانی سب سے عام اور سادہ قدرتی ذریعہ ہے، گردے خون میں موجود زہریلے مواد کو پیشاب کے ذریعے نکال باہر کرتے ہیں اور پانی پینا اس عمل کو متحرک کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

پانی جسم سے نقصان دہ کیمیکلز کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔ ہلدی ہلدی ایسا مصالحہ ہے جو کہ جسمانی ورم سے لڑتا ہے جبکہ جگر کے افعال کو بہتر کرتا ہے، ہلدی ملا دودھ خون کے سرخ خلیات بننے کا عمل تیز کرتا ہے۔ لیموں لیموں کے عرق کو گرم پانی ملا کر پینا خون میں موجود چربی کی سطح میں کمی لاتا ہے جبکہ گردوں پر بوجھ کم کرتا ہے۔ لیموں میں موجود وٹامنز اور منرلز خون کی صفائی میں مدد دیتے ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…