منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

سکیورٹی اداروں کا بنی گالا کو وزیراعظم ہائوس بنانے سے صاف انکار اگر وزیراعظم ہائوس میں نہیں رہنا تو پھر کہاں رہائش اختیار کرنا ہو گی کپتان کوواضح اور دو ٹوک طور پر بتا دیا گیا

datetime 1  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد وزیراعظم ہائوس منتقل نہ ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم اب عمران خان کے اس فیصلے پر سکیورٹی اداروں کی جانب سے خدشات اور تحفظات کا اظہار کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر واضح کر دیا ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد وہ بنی گالہ میں رہائش اختیار نہیں کر سکتے تاہم انہیں

منسٹر انکلیو میں رہائش رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سپیکر ہائوس بھی منتقل کئے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کو ایجوکیشن سسٹم کے لیےاستعمال میں لائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے حکمرانوں نے خود پر پیسہ لگایا ، اپنے پروٹوکول کو بڑھایا۔ اللہ نے مجھے موقع دیا ہے کہ میں نے جو خواب دیکھا اسے پورا ہوتے دیکھ سکوں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو بڑے بڑے محلات میں رہنے کی عادت تھی ، مجھے شرم آئے گی اگر میں جا کر وزیراعظم ہاؤس میں رہوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں بلکہ ایک سادہ گھر میں رہوں گا،ایک چھوٹا سا انکلیو لے کر وزیر اعظم ہاؤس بنائیں گے ، اپنے خرچے کم اور وسائل بڑھائیں گے۔وزیراعظم ہاؤس کو تعلیمی نظام کے لیے استعمال کرنا ہے یا اسے ہوٹل بنانا ہے اس کا فیصلہ بعد میں کریں گے جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں گورنر ہاؤسز کو بھی عوام کو مستفید کرنے کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ غریب اور پسے ہوئے طبقے کو اوپر لانے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرینگے اور قوم کے ٹیکس کے پیسے کو چوری نہیں ہونے دینگے۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…