واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ امریکا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے پاکستان کو بیل آؤٹ پیکج دینے کے معاملے کاباریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان چین کے ساتھ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں اہم شراکت دار ہے اور اس وقت اسے معاشی مشکلات سے نکلنے کیلئے بیل آؤٹ کی سخت ضرورت ہے۔امریکی ٹی وی سی این بی سی
کو انٹرویو دیتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہکوئی غلطی نہ کریں ہم دیکھ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کیا کرتا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکا اور پاکستان کے درمیان باہمی مفادات کے تعاون کے معاملات کو خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے کہاکہ چینی بونڈ رکھنے والوں اور خود چین کو قرضوں کی واپسی کے لیے آئی ایم ایف ٹیکس ڈالر استعمال نہیں ہوں گے ، خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی فنڈنگ امریکی ڈالر سے منسلک ہے۔