بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

تبدیلی آئے گی اور اس کے بعد اس قدر تیزی بھی آئے گی کسی نے سوچا نہ ہوگا،پاکستان سٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کو چھولیا،ایک ہی دن میں مزیدنئے ریکارڈ قائم

datetime 30  جولائی  2018 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 42800، 42900، 43000،43100،43200،43300،43400 اور43500 کی نفیسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب69 ارب98 روپے سے زائد کا اضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت1.96فیصدکم جبکہ74 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ ، توانائی،کیمیکل،سیمنٹ اور دیگر سیکٹر میں نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس43604پوائنٹس کی بلند سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس697.29پوائنٹس اضافے سے42786.54پوائنٹس پر بند ہوا۔ماہرین کے مطابق عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد ملک کی معاشی حالت میں بہتری نظری آرہی ہے ۔ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے اور نچلی سطح پر آئے ہوئے شیئرز کی قیمتوں میں سرمایہ کاروں کی خریداری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی نظر آرہی ہے اور آئندہ دنوں میں بھی یہ تیزی برقرا ررہنے کا امکان ہے ۔مجموعی طور پر400کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے296کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،91کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب69 ارب98 کروڑ88لاکھ76ہزار279روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر88کھرب60 ارب53 کروڑ81 لاکھ33ہزار640 روپے ہوگئی ۔

پیرکو مجموعی طور پر17کروڑ79لاکھ33ہزار440 شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت57لاکھ60 ہزار510 شیئرز کم ہے ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت496.82روپے اضافے سے10990.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت144.50روپے اضافے سے3034.50روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی واتھ پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،

جس کے حصص کی قیمت48.79روپے کمی سے1370.80 روپے اورآرکومافارماکے حصص کی قیمت16.74روپے کمی سے498.26پر بند ہوئی ۔پیر کوورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں 3کروڑ51لاکھ38ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے اضافے سے2.11 روپے اورپاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں 1کروڑ96لاکھ13ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت51پیسے اضافے سے12.49روپے ہو گئی۔پیرکو کے ایس ای 30 انڈیکس392.93پوائنٹس اضافے سے21728.88پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1556.03پوائنٹس اضافے سے73728.09پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس590.79پوائنٹس اضافے سے31304.20پوائنٹس پر بند ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…