کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے سندھ میں گورنر اور اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے مختلف ناموں پر غور شرو ع کردیا ہے ۔گورنر سندھ کے لیے ممتاز بھٹو ،عمران اسماعیل او اپوزیشن لیڈر کے لیے فردوس شمیم نقوی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔
عمران خان کی جانب سے کراچی کی نشست چھوڑنے پر پی ٹی آئی کراچی کے سابق صدر اشرف قریشی کو اس نشست سے امیدوار نامزد کیا جاسکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق بنی گالہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اہم رہنماؤں سے ملاقات میں چیئرمین عمران خان نے صوبے سے متعلق بعض اہم فیصلے کیے ہیں ۔گورنر سندھ کے عہدے کے لیے عمران اسماعیل اور ممتاز بھٹو کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے جبکہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے فردوس شمیم نقوی مضبوط امیدوار ہیں ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کراچی سے اپنی نشست چھوڑ رہے ہیں ۔ضمنی انتخاب میں اس نشست سے پی ٹی آئی کراچی کے سابق صدر اشرف قریشی کو ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے اور ان کو وفاق میں کوئی اہم ذمہ داری بھی دی جاسکتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لیے این اے 243کی نشست کا انتخاب بھی اشرف قریشی نے ہی کیا تھا ۔حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے سندھ میں گورنر اور اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے مختلف ناموں پر غور شرو ع کردیا ہے ۔گورنر سندھ کے لیے ممتاز بھٹو ،عمران اسماعیل او اپوزیشن لیڈر کے لیے فردوس شمیم نقوی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔عمران خان کی جانب سے کراچی کی نشست چھوڑنے پر پی ٹی آئی کراچی کے سابق صدر اشرف قریشی کو اس نشست سے امیدوار نامزد کیا جاسکتا ہے ۔