جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 124 روپے کا ہوگیا

datetime 30  جولائی  2018 |

کراچی(این این آئی)عام انتخابات کے بعد اسٹاک مارکیٹ سمیت پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے تک کی کمی واقع ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور روپے کےمقابلے میں ایک ڈالر 124 روپے کا ہوگیا۔ روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی، ڈالر 131 روپے کا ہوگیا مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک کمی ہوئی تھی اور ایک موقع پر ڈالر 122 تک پہنچ گیا تھا، تاہم بعد میں اس میں اضافہ

ہوا اور یہ 124 تک پہنچ گیا۔ پاکستانی روپے کی قدر بڑھنے کے باعث قرضوں کےبوجھ میں 450 ارب روپے کی کمی کا امکان ہے۔ روپے کی قدر میں اضافے سے جہاں قرضوں میں کمی کا امکان ہے تو وہی ایکسچینج کمپنیوں کو اس سے مالی نقصان کا سامنا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی سے متعلق حکومتی فیصلہ کتنا ٹھیک؟ کتنا غلط؟ ملک بھر میں کام کرنے والی 25 ایکسینج کمپنیوں کو ڈالر کی قیمت کم ہونے سے 6 ارب روپے تک کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روپے کی قدر میں گراوٹ کے باعث ڈالر 128 روپے تک پہنچ گیا تھا، تاہم عام انتخابات کے بعد اس میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…