اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

کیا مصالحے دار چپس پتے کے امراض کا باعث بنتے ہیں؟

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں ایک لڑکی کو پتے میں پتھری کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب اس نے زیادہ مقدار میں مصالحے دار چپس کھانا عادت بنالیا، مگر کیا مصالحے دار چپس واقعی پتے میں خرابی کا باعث بن سکتے ہیں؟ 17 سالہ رینی کریگ ہیڈ ہفتہ بھر میں بہت زیادہ مرچوں والے چپس کے 4 پیکٹ کھانے کے عادی تھی مگر پھر اسے اکثر پیٹ میں شدید درد رہنے لگا اور پتے کی سرجری

کروا کر اس عضو کو نکلوانا پڑا۔ پتے میں پتھری کی علامات اور وجوہات اس حوالے سے اب طبی ماہرین کی رائے سامنے آئی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق مصالحے دار غذائیں پتے کے مسائل کا خطرہ نہیں بڑھاتیں مگر چربی والی غذائیں جیسے چپس ضرور خطرہ ثابت ہوسکتی ہیں۔ اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھےن والے ماہرین کے مطابق مرچوں سے ضروری نہیں کہ پتے میں پتھری یا مسائل کا سامنا ہو، مگر غذائی چربی کا زیادہ مقدار میں استعمال اس کا باعث ضرور بن سکتا ہے۔ پِتے میں پتھری کا خطرہ کم کرنے والی غذائیں ان کا کہنا تھا کہ اکثر مرچوں والے چپس یا اسنیکس میں چربی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چپس سے پتے کے امراض کا سامنا ہوسکتا ہے مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ یہ بہت زیادہ مقدار میں کھائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی مرچوں والی اشیاءکھانے سے معدے کے امراض اور درد کا سامنا ہونے کا امکان بڑھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی پسند کی چپس ضرور کھائیں مگر اعتدال میں رہ کر، تاکہ کسی مرض کا خطرہ نہ بڑھ سکے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…