منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

شہبازشریف کی بنائی گئی 56 کمپنیوں سے لاکھوں روپے بھاری تنخواہیں لینے والے سرکاری افسران کے نام سامنے آگئے

datetime 29  جولائی  2018

لاہور (آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں بنائی گئی 56 کمپنیوں سے لاکھوں روپے بھاری تنخواہیں لینے والے سرکاری افسران کے نام سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صاف پانی کمپنی سمیت دیگر کمپنیوں میں بھاری تنخواہیں لینے والے افسران میں پنجاب ہیلتھ فیسٹلیز مینجمنٹ کمپنی سے گریڈ 19 کے محمد علی عامر 6 لاکھ وصول کر رہے ہیں .

پی ایچ ایف ایم سی کے گریڈ اٹھارہ کے محمد ذوالقرنین ساڑھے 4 لاکھ تنخواہ وصول کرتے رہے اور گریڈ 20 کے ڈاکٹر ندیم سہیل 11 مئی 2017سے 3 لاکھ تنخواہ وصول کر رہے ہیں جبکہ پنجاب پاپولیشن اینوویشن فنڈ کے جواد احمد قریشی کا نام شامل ہے اور گریڈ 19 کے جواد احمد قریشی 8 مئی 2017 سے 7 لاکھ ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے علی سرفراز 4 لاکھ 29 ہزار 250 روپے تنخواہ وصول کر رہے ہیں اسی طرح اربن سیکٹر پلاننگ کمپنی کے گریڈ 20 کے ڈاکٹر ناصر جاوید سی ای او کی حیثیت سے 2012 سے 8 لاکھ 80 ہزار تنخواہ وصول کر رہے ہیں اور اسی کمپنی کے رفاقت علی بھنگوبطورآڈٹ آفیسر کی حیثیت سے 4 لاکھ 10 ہزار تنخواہ لے رہے ہیں اوراربن سیکٹر پلاننگ کمپنی سے اون عباس بخاری 3 لاکھ 80 ہزار، عبدالرزاق 4 لاکھ95 ہزار، فیصل فرید 3 لاکھ 76 ہزار 250 روپے تنخواہ وصول کرتے رہے جبکہ ڈاکٹر طاہر علی اکبر 5 لاکھ 20 ہزار 300 روپے، توصیف دلشاد کھٹانہ 3 لاکھ 32 ہزار 750 روپے، محمد بابر چوہان بھی 3 لاکھ 85 ہزار اور سلیم خان رانا 3 لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے ہیں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے گریڈ 19 کے سید طاہر رضا ہمدانی 4 لاکھ 34 ہزار 500 روپے، وقار عظیم 3 لاکھ 93 ہزار، شاہدہ فرخ نوید 3 لاکھ 2 ہزار500، نور الرحمن 3 لاکھ 25 ہزار، سہیل احمد ٹیپو 3 لاکھ 35 ہزار اور مرزا نصیر عنایت 3 لاکھ 35 ہزار تنخواہ وصول کرتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…