اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن سے پہلے (ن) لیگ سے بغاوت کرنے والے زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 اور این اے 134 میں الیکشن لڑا۔نجی ٹی وی کے مطابق وہ این اے 133 میں تو 1953 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے مگر این اے 134 میں انہیں کتنے ووٹ ملے؟ جان کرآپ کو بھی یقین نہیں آئیگا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے فارم 47 کے مطابق این اے 133 سے کل 11 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے تھے اور زعیم قادری سب سے آخری نمبر پر رہے۔دوسری جانب ان کی اہلیہ عظمی قادری نے مسلم لیگ ن چھوڑنے سے صاف انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گی۔