پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ولید اقباال کو بڑا سرپرائز مل گیا،عمران خان کی جانب سے پانچ جیتی ہوئی نشستوں میں سے این اے 131چھوڑنے کی صورت میں امیدوار ولید نہیں بلکہ کون ہوگا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کی پانچ جیتی ہوئی نشستوں میں سے این اے 131چھوڑنے کی صورت میں ممکنہ طو رپر ایک نیا محاذ کھل سکتا ہے ، ولید اقبال کے ساتھ حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہمایوں اختر بھی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیلئے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی جیتی ہوئی پانچ نشستوں میں سے صرف ایک نشست کا فیصلہ کرنا مشکل ہوگا اور اس کیلئے مشاورت بھی جاری ہے ۔ تاہم لاہور کے حلقہ این اے 131کوچھوڑنے کی صورت میں انہیں ممکنہ طور پر ایک محاذ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ویسے تو عمران خان اس نشست کیلئے ولید اقبال سے پیشگی وعدہ کر چکے ہیں تاہم حال ہی میں (ن) لیگ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے اور این اے 131میں پارٹی کی کامیابی کے لئے کردار ادا والے ہمایوں اختر بھی اس نشست پر امیدوار ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر اس نشست پر ضمنی انتخاب میں(ن) لیگ کی جانب سے خواجہ سعد رفیق یا خواجہ احمد حسان کو امیدوار نامزد کیا جاتا ہے تو ایسے میں ولید اقبال کی بجائے ہمایوں اختر مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اس نشست پر ضمنی انتخاب لڑنے کیلئے لابنگ شروع کر دی گئی ہے تاہم کوئی بھی حتمی فیصلہ عمران خان کے نشست چھوڑنے کی صورت میں ہی سامنے آئے گا۔  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کی پانچ جیتی ہوئی نشستوں میں سے این اے 131چھوڑنے کی صورت میں ممکنہ طو رپر ایک نیا محاذ کھل سکتا ہے ، ولید اقبال کے ساتھ حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہمایوں اختر بھی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…