اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

بغاوت کرنیوالے زعیم قادری کی اہلیہ (ن) لیگ کی جانب سے مخصوص نشست پر رکن اسمبلی کا حلف اٹھائیں گی، حیرت انگیز اعلان کردیاگیا

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) مسلم لیگ (ن) سے بغاوت کرنے والے سابق صوبائی وزیر زعیم حسین قادری کی اہلیہ عظمی زعیم قادری (ن) لیگ کی جانب سے مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کیلئے تیار ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ رہنما زعیم قادری نے انتخابات سے چند روز قبل شدید اختلاف ہونے پر پارٹی کو خیر باد کہہ کر حلقہ این اسے 133سے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑا لیکن انہیں شکست کی ہزیمت کا سامنا کرنا

پڑا ۔اس سے قبل پارٹی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ان کی اہلیہ عظمی زعیم قادری کانام بھجوایا جا چکا تھا اور ان کا فہرست میں 24واں نمبر پر ہے ۔شوہر کی بغاوت کے باوجود ان کی اہلیہ (ن) کی جانب سے مخصوص نشست پر رکن اسمبلی کا حلف اٹھانے کے لئے تیار ہیں اور ان کا کہناہے کہ وہ (ن) لیگ سے ناراض ضرور ہیں لیکن حلف اٹھائیں گی ۔زعیم قادری کا کہناہے کہ حلف اٹھانے کے بعد استعفیٰ دینے یانہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…