جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’حمزہ شہباز کا موقف بالکل درست ہے ‘‘تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے فیصلوں کا خیر مقدم،بڑا اعلان کردیا

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے فیصلوں سے جمہوریت اور مضبوط ہوگی ، پنجاب میں مسلم لیگ (ق) کی حمایت سے ہمارے پاس اکثریت زیادہ ہے ، مسلم لیگ (ق) ہماری اتحادی جماعت ہے اور ہم انہیں ساتھ لے کر چلیں گے ۔

ہفتہ کو فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کا یہ اچھا فیصلہ ہے ، جمہوریت کے تسلسل میں ہی پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور عوام کی بقاء ہے ، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے جو فیصلہ کیا ہے اس سے جمہوریت اور مضبوط ہوگی ، یہ قومی سیاست کا ایک نیا باب شروع ہوا ہے ، دونوں جماعتوں کے اس حلف اٹھانے کے فیصلے سے دوسری جماعتیں جو مسترد کرچکی ہیں ان کی سیاست دفن ہو چکی ہے ، میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں ، میں امید کرتا ہوں کہ ہم پارلیمان میں مل کر عوام کی خدمت کریں گے ، پنجاب اسمبلی میں حکومت بنانے کے معاملے پر بھی مسلم لیگ (ن) اچھا اقدام کرے گی ، جس طرح مرکز میں پی ٹی آئی کو اکثریت حاص ہے اسی طرح پنجاب میں بھی حاصل ہے ، مسلم لیگ (ق) کی حمایت سے ہمارے پاس اکثریت زیادہ ہے ، مسلم لیگ (ق) نے ہمارے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر کے الیکشن لڑا ہے ان کی جو نشستیں ہیں وہ پی ٹی آئی کی نشستیں ہیں ، یہ فیصلہ الیکشن سے پہلے ایک معاہدہ کے تحت ہوا ہے ، مسلم لیگ (ق) کے چار امیدوار ہیں جن کے مقابلے میں پی ٹی آئی نے امیدوار کھڑے نہیں کئے وہ بھی معاہدے کے پابند ہیں ، مسلم لیگ (ق) ہماری اتحادی پارٹی ہے اور ہم انہیں ساتھ لے کر چلیں گے ، حمزہ شہباز شریف نے جو بیانیہ دیا ہے وہ بالکل درست ہے ، پنجاب میں پی ٹی آئی کی اکثریت ہے اور ہم ہی حکومت بنائیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…