ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں سام سنگ کی ٹیم نے نہ ٹوٹنے والی او ایل ای ڈی متعارف کرا دی ہے جوکہ فولڈ کیے جانے والے موبائلز فون میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سام سنگ کمپنی میں فولڈ کیے جانے والے اینڈرائیڈ فون پر کافی عرصے سے کام ہو رہا تھا اور اب اس کو فولڈ ہونے والی او ایل ای ڈی متعارف کرا کر ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔ سکرین کو ایسا بنایا گیا ہے۔
کسی بھی حادثے کی صورت میں فون کی باڑی تو ٹوٹ سکتی ہے لیکن یہ فولڈ ہو جانے والی او ایل ای ڈی کو ذرا برابر بھی نقصان نہیں پہنچ سکے گا ، فولڈ ہونے والی او ایل ای ڈی کے ساتھ پلاسٹک کا کور بھی رکھا گیا ہے جوکہ چاروں اطراف سے او ایل ای ڈو کو محفوظ رکھتا ہے لیکن اگر یہ ٹوٹ بھی جائے تو او ایل ای ڈی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ فولڈ ہونے والی اس او ایل ای ڈی کو سام سنگ کی ایسی ڈیوائسز میں استعمال کیا جائے گاجوکہ پورٹ ایبل ہوں ،اس او ایل ای ڈی کو وزن بھی نہ ہونے کے برابر ہے ، تعارفی تقریب کے دوران اس سکرین کو دونوں اطراف موڑ کر دکھایا گیا ۔ سکرین انتہائی لچکدار ہے جس کی وجہ سے یہ بالکل مخالف سمت میں مڑ سکتی ہے ، نئی سکرین کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ او ایل ای ڈی کو خاص طور پر ملٹری مقاصد کے لیے بھی بنایا گیا ہے جس کو جانچ کے دوران جنگی حالت میں 26 مرتبہ بلندی سے زمین پر پھینکا گیا لیکن او ایل ای ڈی بالکل متاثر نہیں ہوئی ۔ او ایل ای ڈی 31 سے 72 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بالکل درست کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، ابتدائی تجربات کے دوران ڈیوائس کو بالکل درست پایا گیا ۔