بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

نیا آئی فون اینڈرائیڈ ڈیوائسز سے سست ہوگا؟

datetime 28  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ اس سال کا نیا آئی فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو جان لیں کہ ایپل کی یہ مشہور زمانہ ڈیوائس اس برس ممکنہ طور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے مقابلے میں سست ہوسکتی ہے۔ اسمارٹ فونز کے لیے 4 جی چپس فراہم کرنے والی بڑی کمپنی کوالکوم نے کہا ہے کہ وہ آنے والے کسی بھی اائی فونز کو جدید موڈیم نہیں کررہی۔ کمپنی کے مطابق ہمارا ماننا ہے کہ ایپل

کا مقصد مکمل طور پر ہماری مخالف کمپنیوں کے موڈیمز نئے آئی فونز میں استعمال کرنے کا ارادہ ہے۔ آئی فون میں منفرد ٹیکنالوجی استعمال کیے جانے کا امکان ایپل اور کوالکوم کے درمیان 2017 کے آغاز میں پیٹنٹس پر قانونی لڑائی کا آغاز ہوا تھا، اس سے قبل آئی فونز میں صرف کوالکوم چپس استعمال ہوتی تھیں مگر اب 50 فیصد ڈیوائسز انٹیل کے موڈیمز پر کام کررہی ہیں۔ کوالکوم کی جانب سے یہ تو نہیں بتایا گیا کہ کونسی کمپنی اگلے آئی فون کے لیے موڈیم فراہم کرے گی مگر ممکنہ طور پر انٹیل ہی ہوگی۔ مختلف اسپیڈ ٹیسٹس میں یہ ثابت ہوچکا ہے کہ کوالکوم چپس پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کی نیٹ ورک اسپیڈ انٹیل پراسیسر کے مقابلے میں کافی زیادہ ہوتی ہے، یعنی ڈاؤن لوڈنگ کے حوالے سے ایپل کے صارفین کو مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ایپل کا پرانے آئی فون سست کرنے کا اعتراف خیال رہے کہ کوالکوم کی جانب سے رواں سال پہلا فائیو جی اسمارٹ فون موڈیم بھی متعارف کرایا جارہا ہے جبکہ انٹیل کی جانب سے ایسا اگلے سال کسی وقت متوقع ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایپل کو فائیو جی کی دوڑ میں بھی پیچھے رہنے کے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…