ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ 1970 ء کا وقت نہیں،عمران خان وزیر اعظم کے بجائے سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بن جائیں،اداروں نے سکیورٹی کے بجائے کون سا کام کیا؟ن لیگ نے انتہائی خطرناک دعویٰ کردیا

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ پاؤں باند ھ کر انتخابات میں اتارا گیا ۔انتخابات میں اداروں نے سکیورٹی کے امور سنبھالنے کے بجائے پولنگ کا سسٹم ہی اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا ۔ ایک سال سے ہماری پارٹی کو ٹارگٹ کیا گیا ۔ عمران خان کو چھوٹ دی گئی ، جب ان سے بات نہ بنی تو ادارے خود انتخابات کے نتائج پر حاوی ہو گئے ۔ عمران خان وزیر اعظم کے بجائے سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بن جائیں گے ۔

پیپلز پارٹی کو سیٹیں اس ڈر سی دی گئیں کہ کہیں وہ مسلم لیگ (ن) سے نہ مل جائے ۔ ہم نے ہمیشہ ہار کر بھی شکست تسلیم کی ۔ مگر اس انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں خواجہ طارق نذیر ، علی اکبر گجر اور مسلم لیگ (ن) سندھ کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سسٹم کو ختم نہیں کرنا چاہتے بلکہ ہم جمہوریت کو جمہور کے طرز سے چلانے کا عزم رکھتے ہیں ۔ ۔ عوام نے کھل کر دیکھا کہ نتائج کے ساتھ کیا کیا گیا ۔ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو ایک کمرے میں بند کر دیا گیا تھا اور ہمارے پولنگ ایجنٹس کو خالی بیلٹ باکس نہ دکھائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد جو بھی فیصلہ ہو گا ، ہم اسے قبول کریں گے ۔ جب بھی ملک میں دھاندلی ہوئی ، ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے ، جو اس دھاندلی میں شامل تھے ۔ ہم کسی کو بھی ملک کے مستقبل سے کھیلنے نہیں دیں گے ۔ عمران خان کٹھ پتلی ہے ۔ اس کی ڈور کسی اور کے ہاتھ میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں سے پی ٹی آئی کو جیتنا تھا ، ان پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ دو گھنٹے میں آگیا تھا جبکہ کراچی کا رزلٹ 24 گھنٹے بعد بھی نہ آ سکا ۔ کراچی میں عمران خان کو 91 ہزار ووٹ کا مطلب دھاندلی کی انتہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن ، سراج الحق اور ہم سمیت محمود خان اچکزئی کو ٹارگٹ کیا گیا ۔

دنیا کو یہ دکھایا گیا کہ پولنگ پرامن ہے مگر حقیقت میں پولنگ اسٹیشنز پر مارشل لاء لگایا گیا تھا ۔ ۔ آر ٹی ایس سسٹم خراب نہیں ہوا تھا بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دھاندلی کی غرض سے رزلٹ روکا گیا ۔ شیخ رشید اور عمران خان کچھ قوتوں کا بار بار شکریہ ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے ہم ان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کہی ہوئی بات ہمیں اب سمجھ آ گئی ہے کہ امپائر کون ہے اور انگلی کس کی اٹھی ہے ۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ 272 حلقے کھلنے کے بعد ہی ہم رزلٹ کو تسلیم کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…