منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

ن لیگ ہاتھ ملتی رہ گئی، وفاق کے بعد پنجاب سے بھی صفایا عمران خان نے شہباز شریف کے منہ سے پنجاب حکومت بھی چھین لی ایسا کام ہو گیا کہ کوئی سوچ بھی نہیںسکتا تھا

datetime 27  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت پکی، عمران خان کا پنجاب حکومت ن لیگ کے منہ سے چھیننے کا فیصلہ، 14آزاد امیدواروں کو ساتھ شامل ہونے کی دعوت ، ق لیگ کی 7نشستیں بھی اہم کردار ادا کرینگی ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میںقومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات کے بعدتحریک انصاف وفاق میں واضح اکثریت حاصل کر چکی ہے

اور اس نے 8سیاسی جماعتوں کو اپنے ساتھ حکومت سازی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب میں ن لیگ 127نشستوں کیساتھ پہلے، تحریک انصاف 118نشستوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان جبکہ 27نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ٹھہرے ہیں۔ ایسے میں تحریک انصاف نے وفاق کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ن لیگ کے منہ آئی پنجاب حکومت اس کے منہ سے چھیننے کا فیصلہ کرتے ہوئے 14آزاد امیدواروں کو ساتھ شامل ہونے کی دعوت دیدی ہے۔ اس حوالے سے جہانگیر ترین اور چوہدری محمد سرور کو امیدواروں کیساتھ رابطے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے دوسری جانب تحریک انصاف کی اتحادی مسلم لیگ ق کے پاس بھی پنجاب اسمبلی میں 7 نشستیں ہیں اور پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی بھی 6 نشستوں کے ساتھ جوڑ توڑ میں کردار ادا کرےگی۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مجموعی نشستوں کی تعداد 371 ہے جس میں 66 نشستیں خواتین اور 8 اقلیتوں کے لیے مخصوص ہیں اور کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے 149 نشستیں درکار ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک جاری کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پاس 127 اور تحریک انصاف کے پاس 118 نشستیں ہیں جب کہ 27 نشستوں کے ساتھ آزاد امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں۔دیگر جماعتوں میں پیپلز پارٹی کے پاس 7، مسلم لیگ 6، بلوچستان عوامی پارٹی ، مسلم لیگ فنکشنل اور پاکستان عوامی راج کو ایک ایک نشست حاصل ہے۔کسی بھی جماعت کی حکومت بنانے کے لیے آزاد امیدوار اہم کردار ادا کریں گے اور حکومت بنانے کے لیے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…