جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

سخی ہوں تو پاکستانیوں جیسے!بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے اب تک کتنی رقم جمع کرادی؟بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 21  جولائی  2018 |

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) سپریم کورٹ کی خصوصی ہدایات پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے قائم کئے گئے خصوصی فنڈ میں 260 ملین روپے کے عطیات جمع ہوگئے ادھردو ڈیمزکی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے 4جولائی 2018ء کے فیصلے کے تناظر میں دیا مربھاشا مہمند ڈیم عملدرآمد کمیٹی کا دوسرا اجلاس عملدرآمد کمیٹی کے سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین عملدرآمد کمیٹی /واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کی جبکہ عملدرآمد کمیٹی کے ارکان جن میں ایڈیشنل سیکرٹری(بجٹ ) فنانس ڈویژن ، جوائنٹ سیکرٹری (واٹر) وزارتِ آبی وسائل ، جوائنٹ سیکرٹری (وزیر اعظم آفس) ، سینئر چیف (واٹر) منصوبہ بندی ڈویژن ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) خیبر پختونخوا اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا شامل ہیں، اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاسمیں ایڈیشنل سیکرٹری (ایکسٹرنل فنانس) ، جوائنٹ سیکرٹری (اقتصادی امورڈویژن) ، جوائنٹ سیکرٹری (داخلہ) اور سیکرٹری (عملدرآمد و رابطہ) گلگت بلتستان سمیت دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے چیئرمین عملدرآمد کمیٹی/واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عملدر آمد کمیٹی کو دیامربھاشا اور مہمند ڈیم پراجیکٹ پر تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کرنے اور دونوں منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ذمہ داری سونپی ہے اور عملدرآمد کمیٹی اس ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔مذکورہ مقصد کے لئے کمیٹی مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے عملدرآمد کمیٹی کے 12جولائی کو منعقد ہونے والے پہلے اجلاس میں دیامربھاشا ڈیم او رمہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے مختلف ایشوز کی نشاندہی اور ان کے ممکنہ حل تجویز کرنے کے لئے بنائی گئیں مختلف سب کمیٹیوں کے فوری اور بروقت کام کی تعریف کی۔ سب کمیٹیوں نے اجلاس میں اپنے اپنے امور سے متعلق رپورٹس پیش کیں۔ لینڈ ایکوزیشن اینڈ ریسیٹلمنٹ سب کمیٹیوں نے منصوبوں کے لئے زمین کی خریداری اور متاثرین کی آباد کاری کی موجودہ صورت حال ،

حائل رکاوٹوں اور اس عمل کو مکمل کرنے کے لئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ پروکیورمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن سب کمیٹی نے اجلاس کو پروکیورمنٹ کی حکمت عملی او رطریقہ ہائے کار ، اس حوالے درپیش مسائل اور حل کے لئے سب کمیٹی کی جانب سے تجویز کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ پراجیکٹس فنانسنگ سب کمیٹی نے اجلاس کو دیا مربھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے جلد از جلد فنانشنل کلوز کے لئے درکار اقدامات ، فنڈز کے انتظامات کے لئے درپیش مشکلات اور انہیں دور کرنے کی

حکمت عملی کی تفصیلات کے بارے میں بتایا ۔ سکیورٹی سب کمیٹی نے دونوں منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے درکار سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا،جبکہ کو آرڈینیشن سب کمیٹی نے عملدرآمد کمیٹی کے ارکان کو قانونی ،انتظامی اور لاجسٹکس سپورٹ مہیاء کرنے کے اقدامات بارے آگاہ کیا۔عملدرآمد کمیٹی نے سب کمیٹیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور انہیں حتمی شکل دینے کے لئے سفارشات تجویز کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…