جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ٹیکنالوجی کی دنیا کا ایک یادگار عہد اختتام پذیر

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسیسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف انٹرنیٹ کمپنی یاہو کی جانب سے چیٹنگ میسنجر مکمل طور پر بند ہوگیا جس کی وجہ سے ٹیکنالوجی کی دنیا کا ایک یادگار عہد پذیر ہوگیا۔ گزشتہ ماہ کمپنی کی جانب سے اپنے میسنجر کو مکمل بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 17 جولائی کو میسنجر کو شٹ ڈاؤن کردیا گیا۔ یاہو میسنجر کو ابتدائی طور پر 9 مارچ 1998 کو متعارف کرایا تھا تاہم ٹیکنالوجی کی تیز بھاگتی زندگی اور فیس بک ، ٹوئٹر ، واٹس اپ جیسی سماجی رابطے کی ویب سائٹ آنے کے بعد لوگوں کی دلچسپی کم ہوتی گئی اور وہ یاہو میسنجر سے دور

ہوئے۔ یاہو میسنجر کو صارفین کے لیے دلچسپ بنانے کے لیے Yahoo نے متعدد بار چیٹ روم میں تبدیلیاں کی، آڈیو اور پھر ویڈیو کے فیچرز کو بھی چیٹ میں شامل کیا تھا۔ بعدازاں دیگر نئی میسیجنگ ایپلی کیشنز اور سوشل ویب سائٹس آنے کے بعد اسکی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ کمپنی اعلامیے کے مطابق صارفین کو یاہو ای میل کی سہولت دستیاب ہوگی جبکہ وہ 16 جولائی تک کی چیٹ اپنے پاس محفوظ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یاہو میسنجر کی طرح مقبول میسیجنگ ایپلی کیشنز ’اے او ایل‘ کو 2017 جب کہ ’ایم ایس این‘ کو 2014 میں بند کیا جا چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…