اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

’’خدمت کو ووٹ دو کا جادو چل گیا‘‘ دانش سکول کے طالبعلم نے پنجاب بورڈز کی تاریخ میں میٹرک میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کر نے کا ریکارڈ قائم کردیا

datetime 21  جولائی  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے قائم کردہ دانش سکول نے دھوم مچا دی۔گزشتہ روز میٹرک امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں دانش سکول کے ایک طالبعلم نے 1091 نمبرز لے کر اول پوزیشن حاصل کی جس کے بعد دانش سکول کے پوزیشن ہولڈر کا نام سامنے آنے پر مسلم لیگ ن کے سیاسی سلوگن ’’خدمت کو ووٹ دو‘‘ کا جادو چل گیا۔

پنجاب دانش اسکول (بوائز) انڈوس ہائی وے روڈ فضل پور ڈسٹرکٹراجن پور کے طالبعلم وسیم یاسین نے لاہور بورڈ میں 1091 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے پنجاب بورڈز کی تاریخ میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔واضح رہے کہ وسیم یاسین کے والد انتقال کر چکے ہیں جبکہ وسیم کا بڑا بھائی اس کی کفالت کرتا ہے۔وسیم یاسین کے بڑے بھائی ندیم نے بتایا کہ ہم چار بہنیں اور 6 بھائی ہیں،میں موٹر مکینک ہوں ۔وسیم 5 ویں کلاس سے پو زیشن ہولڈر ہے۔ دانش سکول کے باعث ہمارا بچہ اس مقام پر پہنچا ہے۔ادھر لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق رواں سال کامیابی کا تناسب 75 فیصد رہا۔تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کی جانب سے جمعہ کے روز میٹرک کے پوزیشن ہولڈروں کا اعلان کیا گیا تھا جس میں وسیم یاسین اور توصیف افضل 1091نمبر لے کر پہلی، محمد ہاشم اور وجیہ اسلم 1090نمبر لے کر دوسری اور حفصہ سلیم 1089نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اب لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2018ء کے باقاعدہ اور مکمل نتائج کا بھی اعلان کردیا۔ رواں سال امتحانات میں 2لاکھ 32ہزار 46طلبہ نے شرکت کی تھی۔ جبکہ امتحانات میں کامیاب ہونے والوں کی تعداد1لاکھ 74ہزار 63ہے۔ دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز نے والدین اور اساتذہ کاسرفخرسے بلند کیا ہے،پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات چمکتے ستارے ہیں،ملک کا مستقبل ذہین طلباکی محنت سے وابستہ ہے۔لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج ویب سائٹ پراپ لوڈکردیئے ہیں، طلبا آن لائن رزلٹ جاننے کیلئے http://result.biselahore.com/لنک پر کلک کریں۔یا امیدوار 80029پر اپنا رول نمبرایس ایم ایس کرکے رزلٹ معلوم کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…