بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سینگاپور میں بڑا سائبر حملہ،وزیراعظم سمیت15 لاکھ افراد شکار

datetime 21  جولائی  2018 |

سینگا پورسٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)سینگاپور کی حکومت نے بتایا ہے کہ نامعلوم ہیکروں نے محکمہ صحت کے ایک مرکز پرسائبرحملہ کرکے کم سے کم ڈیڑھ ملین افراد کا ذاتی ڈیٹا چوری کرلیا ہے۔ چوری ہونے والی معلومات میں وزیراعظم لی ھسین لونگ کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ صحت مرکز پرحملہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ

اور ذاتی معلومات کی چوری کا انتہائی خطرناک واقعہ ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے بعد سائبر سیکیورٹی ایجنسی سی ایس اے اور صحت انفارمیشن سسٹم آئی، ایچ آئی ایس کی طرف سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تحقیقاتی اداروں کے مطابق یہ سائبر حملہ ایک دانستہ کارروائی اور موثرانداز میں پوری منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو معلوم ہوا ہے کہ یہ سائبرحملہ کسی جرائم پیشہ مافیا کی کارستانی نہیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟۔چوری ہونے والی معلومات میں صحت مرکز میں مئی 2015ء سے آنے والے مریضوں کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔ چوری ہونے والے مواد میں شہریوں کا طبی معائنوں کا ڈیٹا اور غیر طبی ڈیٹا بھی شامل ہے۔حکومت کا کہنا تھا کہ بہ ظاہر یہ سائبرحملہ وزیراعظم لی ھسین لونگ کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش لگتی ہے کیونکہ ہیکر اس سے قبل بھی وزیراعظم اور ملک کی اہم شخصیات کا ذاتی ڈیٹا چوری کرنے کے لیے مختلف سائبر حملے کرتے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…