جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

سیاہ چائے پینا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند

datetime 26  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چائے پاکستان میں اکثر افراد کا پسندیدہ ترین مشروب ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کے استعمال کے کچھ طریقے ایسے بھی ہیں، جو آپ کو مختلف طبی مسائل سے نجات دلانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں؟ جی ہاں سیاہ چائے جسم کے اندر اور باہر دونوں جگہ حیران کن طبی فوائد کی حامل ہوتی ہے۔ ایسے ہی کچھ فائدے یہاں درج ذیل ہیں۔ سبز چائے کے 10 طبی فوائد

جن سے آپ لاعلم ہوسکتے ہیں ذیابیطس کا خطرہ کم کرے ذیابیطس میٹابولک مرض ہے جو کہ دنیا بھر میں وباءکی طرح پھیل رہا ہے اور اکثر افراد کو اس کا علم بھی کافی تاخیر سے ہوتا ہے۔ روزانہ 2 سے 3 کپ سیاہ چائے پینا ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 42 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ اس میں موجود بائیو ایکٹیو کمپاﺅنڈ اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ امراض قلب سے بچائے سیاہ چائے میں موجود فلیونوئڈز دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، اس حوالے سے روزانہ 2 سے تین کپ کا استعمال کریں۔ نظام ہاضمہ بہتر کرے سیاہ چائے میں موجود کیمیکلز نظام ہاضمہ پر مثبت اور سکون آور اثرات مرتب کرتے ہیں۔ محققین کا ماننا ہے کہ چائے میں موجود پولی فینولز معدے میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی مقدار بڑھاتے ہیں، جبکہ یہ نقصان دہ بیکٹریا کی روک تھام کرتے ہیں۔ خراشوں کے لیے سیاہ چائے میں موجود مرکب خون روکنے والی دوا کی طرح کام کرتے ہیں اور اس کی مدد سے کھلے زخموں یا خراشوں سے خون کو بہنے سے روکا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے ایک ٹھنڈے اور استعمال شدہ ٹی بیگ کو نرمی سے متاثرہ جگہ پر دبائیں جس سے تکلیف اور سوجن میں کمی محسوس ہوگی۔ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟ پیروں کی بو سے نجات تیز سیاہ چائے میں موجود تیزابی خوبی بیکٹریا کو ختم کرتی ہے اور اس سے پیروں پر آنے والے پسینے میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے لیے 2 ٹی بیگز کو آدھا لیٹر پانی میں 15 منٹ تک ابالیں۔

اس کے بعد ٹی بیگز کو نکال کر چائے کو آدھے گیلن پانی میں ڈال دیں۔ اب اس مکسچر کو ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اپنے پیروں کو پندرہ سے تیس منٹ تک ڈبو کر رکھیں۔ اس عمل کو کچھ دن تک روزانہ دہرائیں۔ مسوڑھوں کی صحت میں بہتری سیاہ چائے میں ایسے اجزا ہوتے ہیں جو ٹشوز کی سوجن کم کرنے کے ساتھ مسوڑھوں سے خون بہنے کو روکتے ہیں۔ اگر آپ کے مسوڑھے سوج رہے ہیں تو بھیگے ہوئے ٹی بیگز کو براہ راست ان پر لگائیں۔

آپ چائے کو بھی ماﺅتھ واش کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں جس سے مسوڑھوں کی صحت میں بہتری آتی ہے۔ اگر تحفظات ہوں تو ہمیشہ اپنے ڈاکٹر یا ڈینٹسٹ کو چیک کروائیں۔ آنکھوں کی خارش میں کمی اگر آنکھیں خشک اور ان میں خارش ہورہی ہو تو 2 ٹی بیگز کو گرم پانی میں 10 منٹ تک ڈبو کر رکھیں۔ باہر نکال کر اس میں سے اضافی پانی کو دبا کر نکال دیں اور پھر ٹی بیگز کو دس منٹ تک اپنی آنکھوں پر لگائے رکھیں۔

اس سے خارش میں آرام اور سوجن میں کمی آئے گی۔ منہ کے چھالوں کا علاج چائے میں فلیونوئیڈز اور کیفین موجود ہوتے ہیں، لہذا منہ کے چھالوں یا ہونٹوں کے کونوں پر زخم سے نجات کے لیے استعمال شدہ ٹھنڈے ٹی بیگ کو متاثرہ جگہ پر لگائیں اور دس منٹ تک دبا کر رکھیں۔ یہ عمل دن میں 3 سے 4 دفعہ دہرائیں۔ الرجیز کے لیے مفید فلیونوئیڈز سے بھرپور ہونے کے باعث سیاہ چائے الرجیز سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

روزانہ کچھ کپ پینا آپ کی الرجی کی تکلیف میں کمی لانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ آشوب چشم کے عارضے میں کمی اگر آپ اس تکلیف کا شکار ہیں تو گرم اور گیلے ٹی بیگ کو متاثرہ آنکھ پر 5 منٹ تک لگا کر رکھیں، اس کے بعد ایک ٹھنڈا اور گیلا ٹی بیگ 2 منٹ تک لگائے رکھیں۔ اس عمل سے سوجن میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ اس عمل کو دن میں نئے ٹی بیگز سے کئی بار دہرائیں۔

ہیضے سے بچائے سیاہ چائے میں موجو تیزابیت آنتوں کی صفائی کرتی ہے جس سے جسم کو سیال مواد جذب کرنے میں مدد ملتی ہے اور آنتوں کی سوجن میں کمی آتی ہے۔ بہتر فائدے کے لیے بغیر کیفین کی سیاہ چائے کو پی کر دیکھیں جس میں آپ شہد بھی ملا سکتے ہیں۔ جوتوں سے بننے والے زخموں کا علاج اگر تو جوتوں کے نتیجے میں ایڑی پر زخم بن گئے ہیں تو گرم ٹی بیگ کو استعمال کرکے دیکھیں، اس میں موجود قدرتی اجزاء میں جراثیم کش خوبیاں ہوتی ہیں، جبکہ اس عمل کو دن میں 5 بار دس سے پندرہ منٹ تک دہرائیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…