ڈھاکا(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے فٹنس کا معیار دنیا میں سب سے بدتر ہے اور صرف مصباح الحق اور یونس خان فٹنس کے عالمی معیار پر کسی حد تک پورا اترتے ہیں،فوری طور پر تو اقدامات نہیں کیے جا سکتے کیونکہ آہستہ آہستہ فٹنس کا کلچر بنانا پڑے گا،ہماری کوئی بھی فرسٹ کلاس ٹیم ڈومیسٹک کرکٹ کے فٹنس کے کم از کم معیار پر بھی پورا نہیں اترتی جس کی وجہ سے قومی ٹیم کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان چیزوں سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ نمٹا جائے گا، یہ راتوں رات نہیں ہو سکتا، ہمارا فٹنس کا معیار عالمی معیار کے مطابق نہیں، ہمیں اب اہم اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ یہاں فٹنس کا کلچر نہیں جسے عام کرنا ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے، فٹنس میں ہمارا گریڈ 10 ہے جبکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کا 14 ہے، ہمیں بنگلہ دیش میں فرق صاف نظر آیا، وہ فٹ تھے، صرف مصباح اور یونس فٹنس کے معیار پر پورا اترتے ہیں، کوئی اور کھلاڑی اس معیار پر پورا نہیں اترتا جو ناقابل برداشت ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے بدھ کو ڈھاکا پہنچنے کے بعد پاکستانی ٹیم سے دس منٹ کی تقریر کی اور اس دوران سیریز کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں کا بھی عندیہ دیاہے۔ میں یہاں ٹیسٹ میچ دیکھنے
چیئرمین پی سی سی شہریار خان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلوں پرتیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں برفباری،پورے پنجاب میں خوفناک سردی، ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا
-
گوجرانوالہ ؛سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کی مکمل تیاری
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
-
سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟
-
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
جی سیون گیس لیکج دھماکا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بڑا انکشاف
-
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئیں
-
مانچسٹر میں ٹریفک حادثہ، 3 پاکستانی نوجوان جاں بحق















































