شریف خاندان کو بڑا جھٹکا ، این اے 125سے یاسمین راشد نے بڑی کامیابی سمیٹ لی !کونسی بڑی سیاسی نے حمایت کا اعلان کر دیا کپتان کو دھماکہ دار خوشخبری سنادی گئی

20  جولائی  2018

لاہور(این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما وامیدواراین اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 149 کے امید وار زبیر خان نیازی کے ہمراہ یو سی 65 ساندہ روڈ پیلی بلڈنگ میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ئو ںسے ملاقات کی جس میں علامہ حسن رضا ہمدانی مرکزی رہنما مجلس وحدت المسلمین،حسن رضا نقوی، اخلاق جعفری ،جاوید زیدی ،ظفر رضا نقوی، نصرت نقوی،

اختر علی خواجہ، مدود جعفری موجود تھے ۔ مجلس وحدت المسلمین نے پاکستان تحریک انصاف اور این اے 125سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ میں مجلس وحدت المسلمین کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوںنے میری حمایت کااعلان کیا ہے ،قوم کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے ، تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اورعوامی جماعت بن چکی ہے، کر پشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کر نیوالی (ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آنیوالی حکومت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی اور وزیر اعظم عمران خان ہو ں گے ۔ انہوںنے کہا کہ25جولائی کے بعد چوروں کا ٹھکانہ اقتدار کے ایوان نہیں بلکہ جیل ہی ہے کرپشن نے ملکی بنیادیں کھوکھلی کررکھی ہیں ، شریف فیملی نے ملک وسائل کو بڑی بے دردری سے لوٹا او ر اربوں پتی بنے گے، (ن) لیگ نوا ز شریف اور پیپلز پارٹی آصف زرداری کی کر پشن کے پیسے کو بچانے کی جنگ لڑ ر ہے ہیں مگر وہ اس میں کوئی کامیاب نہیں ہوسکتے اور ان نااہل حکمرانوں کی داخلی اور خارجی پالیساں مکمل طور پر ناکام ہوچکیں اور ایسے نااہل حکمران ملک کیلئے سب سے بڑا بوجھ بن چکے ہیں۔بعدازں ڈاکٹر یاسمین راشد سے جمعیت علماء اسلام نیازی اور جمعیت علماء اسلام نورانی گروپ کے علماء غلام شبیر قادری اور ڈاکٹر امجد چشتی نے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…