بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

گوگل میپس کا یہ کارآمد فیچر مددگار ثابت ہوگا

datetime 20  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل میپ ایسی ایپ ہے جو ہر اسمارٹ فون میں لازمی ہوتی ہے، چاہے آئی فون ہو یا اینڈرائیڈ ڈیوائس۔ مگر یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ گوگل میپ سب سے پہلے ویب ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا اور کمپیوٹر پر بھی آپ اسے کئی طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں۔ گوگل میپ کے ویب ورژن میں بھی اکثر نئے فیچر جلد یا بدیر متعارف کرائے جاتے ہیں اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں۔

کمپیوٹر کی بڑی اسکرین کسی نئی جگہ جانے اور اپنی مطلوبہ منزل کے بارے میں جاننے میں زیادہ مددگار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گوگل نے خاموشی سے گوگل میپ کے ویب ورژن میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا ہے، جس کا علم اکثر افراد کو نہیں کیونکہ اس طرح کے فیچرز عام طور پر موبائل ڈیوائسز میں ہی سامنے آتے ہیں۔ ویب ورژن میں اب صارفین کو نوٹیفائی کیا جارہا ہے کہ کس وقت انہیں اپنے گھر یا دفتر سے نکلنا چاہئے تاکہ وہ بروقت اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ گوگل میپس پر دوستوں سے لوکیشن شیئر کریں ایسا سننے میں جانا پہچانا لگ رہا ہے؟ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ فیچر موبائل ڈیوائسز میں پہلے سے ہی دستیاب ہے۔ اینڈرائیڈ پولیس کے مطابق یہ تو معلوم نہیں کہ گوگل میپ کے ویب ورژن میں یہ فیچر کب متعارف کرایا گیا۔ تاہم گوگل میپ کے ویب ورژن میں رواں سال جنوری سے نوٹیفکیشنز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا مگر یہ اب تک کچھ زیادہ مددگار نہیں تھا۔ مگر اب نوٹیفکیشن میں ایک نئے آپشن کا اضافہ کیا گیا ہے جسے ٹائم ٹو لیو (Time to leave) کا نام دیا گیا ہے۔ اسکرین شاٹ اس فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے آپ کو سائیڈ مینیو میں نوٹیفکیشنز میں جانا ہوگا جو کہ بائیں جانب سرچ کے آپشن کے ساتھ موجود ہے۔  گوگل میپ راستے کی پینوراما تصاویر بھی فراہم کرے گا؟ ویسے اس فیچر سے آپ کو اندازہ ہوسکے گا کہ گاڑی یا بس وغیرہ سے گھر سے دفتر یا دفتر سے گھر پہنچنے میں کتنا وقت درکار ہوگا اور کئی طرح کی معلومات مل سکے گی۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس کے لیے آپ کو گوگل کو لوکیشن ٹریک کرنے کی اجازت دینا ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…