پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

برص کے کامیاب علاج کی جانب اہم پیشرفت

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے اکثر ایسے افراد دیکھیں ہوں گے جن کی جلد پر سفید رنگ کے نمایاں نشان نمودار ہوجاتے ہیں، مگر ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس سے بچنا کیسے ممکن ہے؟ یہ مرض یا عارضہ لوگوں کے لیے کافی تشویش بنتا ہے جو کہ کافی نمایاں بھی ہوتا ہے۔ عام طور پر برص نامی نامی اس مرض کے بارے میں یہ خیال عام ہے کہ یہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے کا ری ایکشن ہوتا ہے۔

تاہم طبی سائنس اس کو رد کرتی ہے۔ درحقیقت یہ اس وقت لاحق ہوتا ہے جب جلد کو اس کی قدرتی رنگت دینے والے خلیات مخصوص رنگدار مادہ کی تیاری چھوڑ دیتے ہیں۔ جسم پر یہ سفید دھبے کیوں نمودار ہوتے ہیں؟ اب امریکی ماہرین نے اس کے حوالے سے نیا طریقہ علاج دریافت کیا ہے جو چوہوں پر کامیاب ثابت ہوا ہے۔ میساچوسٹس یونیورسٹی میڈیکل اسکول کے محققین کے تجربات کے دوران چوہوں کی جلد پر ان سفید نشانات کے مکمل خاتمے میں کامیابی حاصل کی گئی اور قدرتی رنگت واپس ابھر آئی۔ اور یہ کامیابی محض 2 ہفتے میں اینٹی باڈی دوا کی مدد سے حاصل کی گئی جبکہ ابھی جو علاج کیا جاتا ہے جس میں جلد کو کچھ بہتر بنانے کے لیے کئی برس درکار ہوتے ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ اب انسانوں میں اس کی آزمائش اگلے سال موسم گرما میں شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابھی یہ دوا چوہوں پر کارآمد ثابت ہوئی ہے مگر ہم انسانوں پر اس کی آزمائش کے لیے پرجوش ہیں کیونکہ کامیابی کی صورت میں یہ کافی اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔ 6 امراض جو جلد سے ظاہر ہوتے ہیں خیال رہے کہ دنیا بھر میں 7 کروڑ افراد اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں جسے آٹو امیون مرض بھی قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے لاحق ہونے پر جسمانی دفاعی نظام ان خلیات پر حملہ آور ہوجاتا ہے جو جلدی رنگت بحال رکھنے کا کام کرتے ہیں۔ اگر اسے آغاز میں پکڑ لیا جائے یعنی جب جلد پر دھبے نمودار نہ ہوئے ہوں بلکہ رنگت ہلکی پڑرہی ہو تو جلد کو دوبارہ اصل شکل میں لانے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…