پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی روپیہ بھارتی روپے اور بنگلہ دیشی ٹکے کے بعد افغانی اور نیپالی روپے سے بھی نیچے آگیا،بنگلہ دیش،افغانستان ،بھارت اور نیپال کی کرنسی کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں کیا ہے؟افسوسناک انکشافات

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی روپے کی قدر حالیہ گراوٹ کے نتیجے میں بھارتی روپے اور بنگلہ دیشی ٹکے کے بعد افغانی اور نیپالی روپے سے بھی نیچے گرگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں افغانی روپیہ ایک روپے 70 پیسے میں دستیاب ہے، جبکہ نیپالی روپے کی قیمت ایک روپے 30 پیسے ہوگئی ہے تاہم سری لنکن روپے کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہے اور 85 پیسے دے کر سری لنکا کا ایک روپیہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

روپے کی قدر میں حالیہ کمی کے باعث بھارتی روپے کی قیمت ایک روپے 80 پیسے جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا ایک روپے 52 پیسے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے اثرات اشیائے خورو نوش پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے چائے کی پتی، خشک دودھ اور گرم مصالحہ جات کی قیمتیں 13 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی کا سبب بنے گا



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…