لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) فرنس آئل کی قیمت میں اضافے سے 77ہزار 442روپے فی ٹن تک پہنچ گئی۔پورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18میں فرنس آئل کی قیمت میں 31871روپے فی ٹن کا اضافہ ہوا۔ اب فرنس آئل کی قیمت میں مزید 1334روپے فی ٹن کا
اضافہ ہوگیا جس کے بعد فرنس آئل کی قیمت 77ہزار 442 روپے فی ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق فرنس آئل کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اضافے پر نیپرا آئندہ آنے والے مہینوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کچھ حد تک بڑھا کرسکتی ہے۔