بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

بل گیٹس کی طرف سے الزھائمر کے علاج کیلئے کروڑوں ڈالر کی گرانٹ

datetime 19  جولائی  2018 |

دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص اور امریکی ارب پتی بل گیٹس اور کاسمیٹک مصنوعات تیار کرنے والی ایسٹی لوڈر کمپنی کے اعزازی چیئرمین لیونارڈ لوڈر نے مشترکہ طور پر خطرناک دماغی بیماری الزہائمر کے علاج اور بیماری کی قبل از وقت تشخیص کے لیے اگلے تین سال کے دوران 30 ملین ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی جانب سے ذاتی طورپر پچھلے سال نومبر میں خرف(جان لیوا دماغی مرض) کے علاقے کے لیے ایک فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں انہوں نے 50 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد دماغی صلاحیتوں کو تباہ کرنے والی بیماری کے سائنسی علاج کے مختلف طریقوں پر تحقیق اور اس بیماری کی روک تھام کے لیے دیگر اقدامات کرنا تھا۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ انہوں نے زھائمر میں مبتلا ایک خاندان کے افراد کو قریب سے دیکھا اور ان کا ذاتی مشاہدہ کیا جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس موذی مرض سے نجات کیلیے حتی الوسع فنڈز فراہم کریں گے۔بین الاقوامی الزھائمر آرگنائزیشن کے مطابق اس بیماری سے ہرسال پوری دنیا میں پانچ کروڑ افراد متاثر ہوتے ہیں۔ 2050ء تک یہ تعداد 13 کروڑ دس لاکھ سے متجاوز ہونے کا اندیشہ ہے۔الزھائمر کے علاج کے حوالے سے بل گیٹس اور لیونارڈ لوڈر کے بعد کئی دوسرے ارب پتی بالخصوص ڈولبی فیملی ، شارل فاؤنڈیشن اور ھیلین شواب کی شمولیت کے بھی امکانات ہیں۔اس فنڈ سے عالمی سطح پر زھائمر کے علاج کے لیے تحقیقات کرنے والے سائنسدانوں،ڈاکٹروں، فلاحی اداروں اوراس سلسلے میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں اور افراد کی مدد کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…