اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو سافٹ کی ویڈیو کالنگ اپلیکشن اسکائپ میں آخر کار وہ فیچر متعارف کرایا جارہا ہے، جس کا صارفین کو لگ بھگ 15 سال سے انتظار تھا۔ جی ہاں مائیکرو سافٹ کی جانب سے بالآخر اسکائپ میں کال ریکارڈنگ فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ یہ نیا فیچر کلاﺅڈ بیسڈ ہوگا اور اسکائپ کال ریکارڈنگ متعدد ڈیوائسز بشمول ونڈوز، میک، آئی او ایس اور اینڈرائیڈ تک رسائی ہوگی۔
اسکائپ میں آخرکار ایک مفید فیچر متعارف کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کال ریکارڈنگ مکمل طور پر کلاﺅڈ بیسڈ ہوگی اور بہت جلد صارفین اپنی کالز کو ریکارڈ کرسکیں گے۔ بیان میں بتایا گیا کہ کال کے دوران ہر ایک کو آگاہ کیا جائے گا کہ اس کال کو ریکارڈ کیا جارہا ہے اور ہاں آڈیو کے ساتھ ویڈیو کالز بھی ریکارڈ کی جاسکیں گی۔ اسکائپ نے لگ بھگ 15 سال بعد بلٹ ان کال ریکارڈنگ کو اپنی سروس کا حصہ بنایا ہے، اب تک صارفین کو اس مقصد کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ کال ریکارڈنگ کا اضافہ حالیہ عرصے میں اسکائپ میں کی جانے والی متعدد تبدیلیوں کا حصہ ہے، صارفین رواں ماہ کے آخر تک کال ریکارڈنگ فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔ انسٹاگرام اب اسکائپ کو سخت ٹکر دینے کے لیے تیار دوسری جانب مائیکرو سافٹ نے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے لیے اسکائپ ایپ کو ایک بار پھر ری ڈیزائن کردیا ہے۔ اب ایپ کا نیا ڈیزائن اس کے موبائل ورژن سے ملتا جلتا ہے، جس کی آزمائش گزشتہ سال سے کی جارہی تھی اور تمام صارفین اسے یکم ستمبر تک اپ گریڈ کرسکیں گے۔