جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ورلڈ ایموجی ڈے: فیس بک ایموجیز اور 6 دلچسپ حقائق

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم سب ہی انٹرنیٹ پر دوستوں سے بات چیت کرتے ہوئے اب لفظوں سے زیادہ ایموجیز کا سہارا لیتے ہیں، کیوں کہ طرح طرح کے ایموجیز اب کسی کے بھی ہر طرح کے جذبات کو باخوبی بیان کردیتے ہیں۔ جیسے اگر کوئی خوش ہے، بیمار ہے، غصے میں ہے یا افسوس کے عالم میں ہے، تو ان تمام جذبات کے لیے انٹرنیٹ کی دنیا میں ایموجیز موجود ہیں۔

جن کے استعمال کے ساتھ کچھ اور کہنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ زرد رنگ کے ایموجیز کا استعمال فیس بک ٹوئٹر سمیت ہر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ یہ ہمارے موبائل فون چیٹ میں بھی دستیاب ہیں۔ ‘ایموجیز پیغام کا مطلب تبدیل کرنے کا باعث بن سکتے ہیں’ بہت سے ایموجیز تو ایسے بھی ہوتے جنہیں دیکھ کر کسی کا موڈ تبدیل ہوسکتا ہے، لوگوں کا تو ایسا بھی ماننا ہے کہ یہ ایموجیز کسی کو بھی خوش کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اور ہر 17 جولائی کو ورلڈ ایموجی ڈے منایا جاتا ہے، جو کہ ان دلچسپ اور مزاحیہ ایموجیز کے اعزاز میں رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر استعمال ہونے والے ایموجیز کے بارے میں 6 حیران کن اور دلچسپ حقائق یہاں مندرجہ ذیل ہیں: کیا آپ جانتے ہیں فیس بک پر سب سے زیادہ کون سا ایموجی استعمال کیا جاتا ہے؟ نہیں، تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اس ویب سائٹ پر وہ ایموجی جو ہنسنے کو ظاہر کرتا لیکن اس کے آنسو بھی رواں ہوتے والی شکل کا ایموجی سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے، اس ایموجی کا استعمال گزشتہ سال ٹوئٹر پر بھی سب سے زیادہ تعداد میں کیا گیا تھا۔ دوسرے نمبر پر وہ ایموجی جس کی آنکھوں کی جگہ دو دل لگے ہیں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں پہلے غصے والا ایموجی بہت زیادہ استعمال کیا جاتا تھا تاہم اب (rolling-on-the-floor) نے اس کی جگہ لے لی ہے۔ فیس بک میسنجر استعمال کرنے والے صارفین

خاص طور پر برطانیہ، تھائی لینڈ، کینیڈا اور برازیل میں موجود افراد سب سے زیادہ ان ایموجیز کا استعمال کرتے ہیں جن پر دل بننا ہو یا جو محبت یا پیار کے اظہار میں استعمال کیے جاتے ہوں۔ فیس بک میسنجر پر ہر روز 50 لاکھ سے زائد ایموجیز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ فیس بک پر استعمال کیے جانے والے ٹاپ ٹین ایموجیز میں سب زیادہ تر خوشی یا پیار کے جذبے کا اظہار کرتے ہیں، واحد ایک ایموجی ایسا ہے جو رونے کی شکل کا ہے جس کا شمار نمبر 9 میں ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈ ایموجی ڈے کا آغاز 2014 میں جیریمی برج نامی بلاگر نے کیا، جنہوں نے ایموجی پیڈیا نامی ادارہ بھی بنایا ہے۔ ایموجی پیڈیا کے مطابق ایپل، گوگل، ٹوئٹر اور فیس بک سمیت موبائل کمپنیز کی جانب سے 2 ہزار 666 اقسام کے ایموجیز دنیا بھر میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ پہلی مرتبہ ایموجیز کا استعمال 1990 میں کیا گیا، جبکہ پہلی مرتبہ 2011 میں اسے موبائل فون میں ایپل کمپنی نے استعمال کیا۔ آپ دن میں کتنے ایموجیز کا استعمال کرتے ہیں؟ ہمیں کمنٹس میں بتائیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…