بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مجھے ہراساں کیاجارہاہے،احمد چیمہ کی اہلیہ نے نیب کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئیں، سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) آشیانہ اقبال سکینڈل میں گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احمد چیمہ کی اہلیہ صائمہ چیمہ نے نیب میں طلبی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،عدالت نے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کاظم رضا شمسی اورجسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے صائمہ چیمہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت میں صائمہ احد چیمہ اور ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کا مبینہ فراڈ سے کوئی تعلق نہیں، حکام آئے روز طلب کر کے نیب آفس میں بٹھائے رکھتے ہیں، انہیں نیب میں پیش ہونے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد چیمہ نے استدعا کی کہ عدالت نیب کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکے، نیب کو انکے خلاف شکایات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم بھی دے۔جس پر فاضل عدالت نے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کر لیا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…