ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

اسلام آبادفیڈرل بورڈ نے میٹرک پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کر دیاگیا،طلبہ نتائج جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 17  جولائی  2018 |

اسلام آباد/کوہاٹ(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے میٹرک پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2018 کے نتائج کا اعلان کردیا جسمیں مجموعی طورپرطالبات نے پہلی‘ دوسری اور تیسری پوزیشنیں لے کرمیدان مارلیا ۔گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے تمام 103 طلبہ نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی ۔

گزٹ بک کے مطابق فیڈرل بورڈ سے منسلک اندرون ملک او رسعودی عرب‘ خلیجی ممالک‘ دہلی اور لیبیا وغیرہ سمیت بیرون ملک سینکڑوں تعلیمی اداروں کے 73815ریگولر طلبہ وطالبات نے میٹرک پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات میں شرکت کی جس میں67656 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے اور مجموعی نتیجہ 91.66 فیصدرہا۔چند روز قبل جاری کئے گئے نتائج کے مطابق OPF کالج برائے خواتین اسلام آبادکی طالبہ عروج کرن نے 1086 نمبرحاصل کرکے ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ تین طالبات نے یکساں1085 نمبرلے کر بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ان میں آرمی پبلک سکول (گرلز) لاہورکینٹ کی دوطالبات حرم آفتاب اور علینہ اسلم کے علاوہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ماڈل کالج برائے خواتین چشمہ میانوالی کی طالبہ عارفۃالستارشامل ہیں۔1084 نمبرلے کرتیسری پوزیشن ہولڈرز میں ماڈل کالج برائے خواتین اسلام آباد کی حریا فاطمہ‘ آرمی برن ہال کالج برائے خواتین ایبٹ آباد کی مریم ارشاد جبکہ آرمی پبلک سکول فورٹ روڈ راولپنڈی کے واحدطالب علم معاذاحمد شامل ہیں۔نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں کل 65206 ریگولرطلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں 60168 نے امتحان پاس کیا اور یوں نتیجہ 92.27 فیصد رہا جبکہ آرٹس گروپ میں کل8609ریگولر طلبہ و طالبات نے امتحان دیا جن میں 7488 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 86.98 فیصدرہا۔ میٹرک پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2018 کے نتائج میںگیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے تمام 103 طلبہ نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تمام طلبہ نے A1 گریڈ حاصل کیا ۔نتائج کے مطابق گیریژن کیڈٹ کالج کے

دو طالب علموں کیڈٹ آیان علی قریشی اور محمد اویس نے یکساں 1072 نمبر لے کرکالج میں پہلی پوزیشن جبکہ کیڈٹ محمدعلی حمزہ نے 1070 نمبر لے کر دوسری اور کیڈٹ نگارحسین نے 1069 نمبر لے کراپنے کالج میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ رزلٹ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان میں گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے کل 103 طلبہ نے

شرکت کی جن میں 29 کیڈٹس نے 1050 سے زیادہ نمبر لئے۔نتائج کے مطابق اکتالیس(41) کیڈٹس نے95 فیصد سے زائد نمبرلئے جبکہ ستاون (57)کیڈٹس نے90 سے95 فیصد اور صرف پانچ (5 ) کیڈٹس نے 85 سے 90 نمبر حاصل کئے۔گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طلبہ نے میٹرک نتائج میں 6.00 جی پی اے حاصل کرکے فیڈرل بورڈ میں ٹاپ ٹین پوزیشن حاصل کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…