جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مشرف کو آرمی سے ریٹائرمنٹ کے بعد کتنی رقم ملی اور انہوں نے اسکا کیا ،کیا ؟ لندن اور یو اے ای کی جائیدادیں کیسے بنائیں؟ برطانوی حکومت کی سرکاری دستاویزات میں ایسا انکشاف کہ ہر پاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز مشرف کے آمدن سے زائد اثاثے، لندن اور متحدہ عرب امارات میں کتنی مالیت کی جائیداد ہے، برطانوی حکومت کی سرکاری دستاویزات کے حوالے سے پاکستان کے مؤقر انگریزی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مؤقر انگریزی اخبار’’دی نیوز‘‘کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کی سرکاری دستاویزات کے ذریعے انکشاف سامنے آیا ہے

کہ پاکستان کے سابق فوجی صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے 13 مئی کو لندن میںا یک فلیٹ کی خریداری کے لئے 1.35 ملین پاونڈ (پاکستانی روپے میں 20 کروڑ روپے )ادا کئے جبکہ تقریباً اتنی ہی لاگت کا ایک اور فلیٹ متحدہ عرب امارات میں اسی عرصے کے دوران خریدا گیا تاہم حیران کن امر یہ ہے کہ آرمی چیف کی حیثیت سے ریٹائر ہونے پر انہیں ملنے والے مجموعی فوائد کی مالیت بھی دو کروڑ روپے نہیں بنتی ہے ۔پاکستان سے جانے کے چند ہی ماہ بعد تقریباً 40 کروڑ پاکستانی روپوں کے برابر رقم سے لندن اور دبئی میں فلیٹ خریدنے اور وہ بھی ایسے وقت میں کہ جب نہ تو انہوں نے لیکچر دینا شروع کئے تھے اور نہ ہی ابھی انہوں نے اپنا کوئی رہائشی پلاٹ، گھریا تجارتی املاک فروخت کی تھیں، یہ ایسا معاملہ ہے جو تمام تر دستاویزی شہادتوں کے ساتھ طویل عرصے سے نیب کے سامنے پڑا ہوا ہے۔اخبار ی رپورٹ کے مطابق جنرل مشرف نے جو دستاویزات 2013ءکے انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرائی ہیںان سے ظاہر ہوتاہے کہ اس دوران انہوں نے اپنا کوئی رہائشی، کمرشل پلاٹ یا فارم ہائوس نہیں بیچا جو انہیں فوج میں نوکری کرتے ہوئے ملا۔ 50 ایکڑ کی زرعی اراضی جو انہیں بہاولپور میں الاٹ ہوئی تھی وہ انہوں نے 2002ءمیں فروخت کردی تھی۔ عدلیہ کی بحالی کے بعد جنرل مشرف اپریل 2009ءمیں پاکستان سے گئے تھے۔ رپورٹ کردہ حقائق کے مطابق جنرل مشرف کو لیکچروں سے ہونے والی آمدن 2010ءمیں شروع ہوئی۔13

مئی 2009ءکو انہوں نے ہائیڈ پارک لندن کا جو فلیٹ خریدا اس کی قیمت 1.35 ملین پائونڈ ادا کی، الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ان کی دو غیر ملکی غیر منقولہ جائیدادوں کا تذکرہ ہے جن میں ایک 1.28 کیسل ایکڑ، ہائیڈ پارک کریسنٹ لندن اور دوسری 3902 ساووتھ ریج ٹاور 6 ڈاون ٹاون دبئی یو اے ای کا فلیٹ ہے ۔یہ فلیٹ بھی اسی عرصے کے دوران خریدا گیاتھا اور اس کی قیمت 20 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد تھی ۔ لندن کے فلیٹ کی رجسٹر دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ فلیٹ صہبا مشرف کا ہے اور اس کے لئے 13 لاکھ 50 ہزار پاونڈ کی ادائیگی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…