پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سوشل میڈیا میں زیر گردش خبروں کے بعد سمٹ بینک انتظامیہ نے خاموشی توڑ دی، اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے اہم پیغام جاری

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )ا یف آئی اے نے مختلف بینکوں کے خلاف مقامی طور پر کی گئی ٹرانزیکشنز کے حوالے سے الزامات عائد کیے ہیں۔ سمٹ بینک اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ یہ تفتیش ایک خاص برانچ میں ایک خاص اکاؤنٹ کے بارے میں ہو رہی ہے اور اس کا بینک کے آپریشنز، اس کی قوت و استحکام اور انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

قانون کے مطابق، سمٹ بینک ان معاملات کا پوری تندہی سے دفاع کر رہا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی ان حقائق سے آگاہ ہے اور اس نے ایک پریس ریلیز نمبر ERD/M & PRD/PR/01/2018-55مؤرخہ 09 جولائی، 2018 بھی جاری کی ہے جس میں اسٹیٹ بینک نے سمٹ بینک کے بارے میں اِن افواہوں کو جھوٹی، گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی یہ پریس ریلیز www.sbp.org.pk پر بھی دستیاب ہے۔لہٰذا عوام الناّس کو عمومی طور پر اور سمٹ بینک کے ڈپازیٹرز کو خاص طور پر مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ پریس ریلیز کی روشنی میں ایسی جھوٹی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ہم اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہماری عمومی بینکاری کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور ہمارے کسٹمرز کے ڈپازٹ محفوظ ہیں۔ہم اس بات کی بھی وضاحت کرتے ہیں کہ سمٹ بینک کے اسپانسر شیئرز/ایکوئٹی کے ساتھ ، بینکاری کے رائج قواعد وضوابط کے مطابق اسی طرح معاملات کیے جارہے یں جیسا کہ پاکستان میں کام کرنے والے دیگر بینکوں کے اسپانسر شِیئرز/ایکویٹی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔براہ مہربانی یہ بات بھی نوٹ کر لیجیے کہ سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں/غیر مصدقہ رپورٹوں سے نمٹنے کے لیے سمٹ بینک کسی بھی ایسے شخص کے خلاف سائبر کرائم، ہتک عزت کے قوانین اور دیگر سول/فوجداری قوانین کے تحت، ایف آئی اے ،معزز عدالتوں اور دیگر فورمز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے جو اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا جائے۔لہذاایسے غیر ذمہ دار عناصر کوتنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ جھوٹی افواہوں اور معلومات کو پھیلانے سے باز رہیں۔ہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان، شیئر ہولڈرز، کسٹمرز، ایمپلائز، غیر جانب دار میڈیا، بزنس پارٹنرزکے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے بینک پر اعتماد کیا اور اپنی حمایت
جاری رکھی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…