واشنگٹن (نیوز ڈیسک) معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے بڑے حریف ہیں ، انہیں نواز شریف کے جیل جانے پر خوشی نہیں منانی چاہیے ، آج نواز شریف ہے تو کل اس جگہ پر خان بھی ہو سکتا ہے ۔
ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں چند دن باقی رہ گئے ہیں جب کہ ان دنوں سابق وزیر اعظم کو جیل ہو گئی ہے ۔ تاہم عمران خان ان انتخابات میں ان کے سب سے بڑے مخالف ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق گو کہ نواز شریف جیل چلے گئے ہیں لیکن عمران خان کو ان کے جیل جانے پر خوشی نہیں منانی چاہیے ۔ عمران خان کرکٹ سے سیاست میں آنے والے شخص ہیں ۔ انہوں نے نواز شریف کے حامیوں کو گدھا بھی قرار دے دیا ۔ عمران خان نے اپنی سابقہ بیوی ریحام خان کی کتاب کو بھی مسترد کر دیا اور جنسی ہراسگی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سب کچھ بھول رہے ہیں جو ماضی میں کہتے آئے ہیں ۔ آج اگر اس جگہ پر نواز شریف ہیں تو کل عمران خان بھی ہو سکتے ہیں ۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے بڑے حریف ہیں ، انہیں نواز شریف کے جیل جانے پر خوشی نہیں منانی چاہیے ، آج نواز شریف ہے تو کل اس جگہ پر خان بھی ہو سکتا ہے ۔ ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں چند دن باقی رہ گئے ہیں جب کہ ان دنوں سابق وزیر اعظم کو جیل ہو گئی ہے ۔ تاہم عمران خان ان انتخابات میں ان کے سب سے بڑے مخالف ہیں ۔