پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے 12افراد کی ملاقات ،کون کون شامل تھا؟تفصیلات منظر عام پر،آئندہ کی حکمت عملی سامنے آگئی

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر،شہباز شریف اورحمزا شہباز سمیت شریف فیملی کے 12 افراد نے نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر (ریٹائرڈ)سے ملاقات کرلی ۔میڈیا رپوٹس کے مطابق ملاقات جیل سپریٹنڈنٹ کے کمرا ایک گھنٹہ تیس منٹ تک جاری رہی ،

نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر نواز شریف کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئی اور نواز شریف کو بوسہ دیا اور رہائی کے لئے دعائیں کی ۔نواز شریف نے شہباز شریف سے مقدمہ کے بارے مشاورت کی او ر سزا کے خلاف پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت دی ۔نواز شریف کا میڈیکل چیک اپ فیملی ڈاکٹر عدنان نے کیا اور صحت کو تسلی بخش قرار دیدیا ۔تینوں ملزما ن کو اڈیالہ جیل کے ایک ہی کمپاؤنڈ میں رکھا گیا البتہ کمرے الگ الگ ہیں ۔نواز شریف کو سابق یوسف رضاگیلانی کے کمرے میں اور مریم نواز کوماڈل ایان علی کا کمرا الاٹ کیا گیا ۔ملزمان کو بی کلاس کی سہولیات جس میں بیڈ ،ٹی وی، اخبار،فریج اورمشقتی سمیت گھر کے کھانے کی سہولیات بھی دی گئی ہیں البتہ صبح کو نواز شریف کے سٹاف سے کھانا اور دیگر اشیاء لیکر جیل حکام نے لے لیں اور ملاقات کا دن جمعرات کا بتایا۔نگران وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا کہ جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کو سخت کیا گیا ہے اور پہلے دون کسی بھی وقت ملاقات کی جاسکتی ہے اور اس کے بعد ہفتہ میں ایک دن مقرر کیا جائے گا ۔نیب قانو ن کے مطابق قید ی سے رات کے کسی بھی وقت ملاقات کی جاسکتی ہے اور نواز شریف کے وکلاء معمول سے ہٹ کر بھی ملاقات کرسکتے ہیں ۔ملاقات کے بعد شریف فیملی نورخان آئربیس سے خصوصی طیارے کے زریعے واپس چلے گئے ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…