منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

کیا واٹس ایپ کا یہ خفیہ اور کارآمد فیچر جانتے ہیں؟

datetime 14  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے جو کہ روزانہ ساٹھ ارب پیغامات اس اپلیکشن کے ذریعے بھیجتے ہیں۔ مگر کئی بار ایسا ہوتا ہے جب صارف کسی ایسے فرد کو پیغام بھیجنا چاہتے ہیں جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہ ہو، مگر کیا اس کا کوئی حل ہے؟ ویسے تو ایسا اسی وقت ممکن ہے جب اس نمبر کو ایڈریس بک میں ایڈ کیا جائے۔

مگر متعدد ایسے مواقع آتے ہیں جب صارف کسی کو ایک سے دو میسج بھیجنا چاہتا ہے اور نمبر ایڈ نہیں کرنا چاہتا، تو پھر کیا کرنا چاہئے؟ واٹس ایپ کا یہ خفیہ فیچر جانتے ہیں؟ یہی وجہ ہے کہ متعدد تھرڈ پارٹی ایپس اس مقصد کے لیے تیار کی گئی ہیں اور ان کی موجودگی میں ویسے تو کسی نمبر کو کانٹیکٹ لسٹ میں محفوظ کیے بغیر پیغام بھیجنا مشکل نہیں ہونا چاہئے۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہ ایپس سیکیورٹی اور اسمارٹ فون کے افعال کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتی ہیں جبکہ ہوسکتا ہے کہ وہ کچھ آپریٹنگ سسٹم میں مددگار ثابت نہ ہوں۔ تو اس کا جواب واٹس ایپ میں ہی چھپے ایک خفیہ فیچر میں موجود ہے، جس کے ذریعے کسی نمبر کو ایڈریس بک میں ایڈ کیے بغیر میسج بھیجا جاسکتا ہے۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس فیچر کے لیے کسی قسم کی ایپ کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں جبکہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں میں کام کرتا ہے۔ اگر آپ یہ فیچر نہیں جانتے تو اس کا طریقہ کار جان لیں جو اتنا مشکل بھی نہیں۔ سب سے پہلے اسمارٹ فون پر اپنی پسند کا ویب براﺅزر اوپن کریں۔ واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس اس کے بعد یہ لنک سرچ بار میں ٹائپ کریں، ttps://api.whatsapp.com/send?phone=XXXXXXXXXXX (آخر میں جو ایکس ہیں وہاں وہ فون نمبر لکھیں جسے پیغام بھیجنا چاہتے ہیں اور آغاز میں کنٹری کوڈ بغیر پلس کے سائن کے لکھیں)۔ جیسے اگر اس شخص کا نمبر پاکستان کا ہے تو یہ کچھ ایسا ہوگا ttps://api.whatsapp.com/send?phone=923001234567۔ اس کے بعد انٹر دبا دیں۔ اس کے بعد ایک واٹس ایپ ونڈو اوپن ہوگی جس میں پوچھا جائے گا کہ کیا آپ اس نمبر پر پیغام بھیجنا چاہتے ہیں تو ‘ سینڈ میسج’ پر کلک کردیں۔ آپ خودکار طور پر واٹس ایپ ایپ میں پہنچ جائیں گے جہاں اسٹارٹ چیٹنگ ونڈو آجائے گی اور آپ کسی فرد کو ایڈ کیے بغیر پیغام بھیج سکیں گے۔ تو اس طرح آپ جب چاہیں گے کسی بھی ایسے فرد کو میسج بھیج سکتے ہیں جس کو ایڈریس بک کا حصہ نہیں بنانا چاہتے ہیں۔ تو کیا آپ اس فیچر سے واقف تھے؟ کمنٹس میں بتانا مت بھولیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…