منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

انسٹاگرام میں بلیوٹک کے حصول کی درخواست ہر ایک کے لیے ممکن

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹاگرام میں اب تک ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کا حصول کافی مشکل تھا کیونکہ اس کا طریقہ کار واضح نہیں تھا اور صرف اہم شخصیات، برانڈز اور سیلیبرٹیز کو ہی بلیوٹک دیا جاتا تھا۔ تاہم اب فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ نے ہر ایک کے لیے ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کے حصول کو آسان بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں انسٹاگرام نے آسٹریلیا سمیت چند ممالک میں آزمائشی طور پر ایک فیچر متعارف کرایا ہے۔

انسٹاگرام اب اسکائپ کو سخت ٹکر دینے کے لیے تیار یہ فیچر سیٹنگز مینیو میں ‘سوئچ ٹو بزنس پروفائل’ نامی آپشن کے نیچے موجود ہے۔ اس پر کلک کرنے پر انسٹاگرام کی جانب سے صارف کا پورا نام اور حکومتی فوٹو آئی ڈی شناختی ثبوت کے طور پر طلب کی جاتی ہے۔ ان تفصیلات کو اپ لوڈ کرنے پر صارف کی درخواست نظرثانی کے لیے کمپنی کے پاس چلی جاتی ہے۔ انسٹاگرام نے بھی اس فیچر کے ٹیسٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ہر صرف کو اپنے اکاﺅنٹ پر ویریفائیڈ ٹک کے حصول کا موقع دینا ہے۔ فیس بک اور انسٹاگرام ‘ڈو ناٹ ڈسٹرب’ بنانے میں مصروف انسٹاگرام ترجمان کے مطابق ہماری برادری کی جانب سے مسلسل اکاﺅنٹ ویریفیکیشن کے حوالے سے زیادہ رسائی اور شفافیت کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور ہم نے اسے تسلیم کیا ہے۔ یہ ابھی دیکھنا ہوگا کہ انسٹاگرام کس حد تک صارفین کو بلیو ٹک کے حصول کا موقع فراہم کرے گی، جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔ خیال رہے کہ ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کا سلسلہ سب سے پہلے ٹوئٹر نے 2009 میں شروع کیا تھا جو کہ اہم شخصیات اور برانڈز تک محدود تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…