لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین نیب سے ہیلی کاپٹر مانگ لیا ہے، بڑے مجرم لاہور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل لے جائے جائیں گے، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈی جی نیب لاہور نے ہیلی کاپٹر حاصل کرنے کے لیے چیئرمین نیب کو خط لکھ
دیا ہے جس میں ہیلی کاپٹر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جمعہ 13 جولائی کو لاہور پہنچ رہے ہیں، جنہیں نیب ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کرنا چاہتی ہے۔اس کے علاوہ نیب لاہور کی جانب سے میاں نواز شریف اور مریم نواز کی امیگریشن طیارے میں کرانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔